کشتی کے عالمی ادارے نے ڈبلیو ایف ائی کو کیامعطل‘ پہلوان چیمپئن شپ میں ہندوستانی پرچم تلے نہیں کھیلیں گے۔

,

   

یوڈبلیوڈبلیو نے 28اپریل کو متنبہ کیاتھا کہ اگر ڈیڈ لائن تک انتخابات نہیں کرائے جاتے ہیں تو انڈین فیڈریشن کو معطل کردیاجائے گا۔
نئی دہلی۔ یو ڈبلیوڈبلیو(یونائٹیڈ ورلڈ رسلنگ)کشتی کرانے والا عالمی ادارہ‘ نے مقررہ وقت پر انتخابات نہیں کرانے کی وجہہ سے ڈبلیوایف ائی کو معطل کردیاہے‘ ایک ایسے پیش رفت جس میں ہندوستانی پہلوانوں کو مجوزہ عالمی کشتی مقابلوں میں ہندوستانی پرچم تلے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہندوستانی پہلوانوں کو 16 ستمبر سے شروع ہونے والے اولمپیک کوالیفائینگ عالمی مقابلوں میں ”غیرجانبدار کھلاڑی“ کے طور پر مقابلہ کرنا ہوگاکیونکہ بھوپیندر سنگھ باجوہ کی قیادت میں اڈہاک کمیٹی نے انتخابات کے انعقاد کے لئے دئے 45دنوں کی ڈیڈ لائن کااحترام نہیں کیاہے۔

مذکورہ ائی او اے نے 27اپریل کے روم اڈہاک پینل کا تقرر کیاتھا اور اس کمیٹی کو 4دنوں کے اندر انتخابات کرانے تھے۔یوڈبلیوڈبلیو نے 28اپریل کو متنبہ کیاتھا کہ اگر ڈیڈ لائن تک انتخابات نہیں کرائے جاتے ہیں تو انڈین فیڈریشن کو معطل کردیاجائے گا۔

مذکورہ ائی او اے ذرائع نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”یوڈبلیوڈبلیو نے چہارشنبہ کی رات میں اڈہاک پینل سے رابطہ کرکے بتایا کہ اپنی عاملہ کمیٹی کے لئے انتخابات کرانے میں ناکامی پر ڈبلیو ایف ائی کو معطل کردیاگیاہے“۔

درحقیقت ڈبلیو ایف ائی کے انتخابات7مئی کو کرائے جانے تھے مگر وزرات کھیل نے اس عمل کو کالعدم قراردیاتھا۔انتخابات متعدد مرتبہ تاخیر کاشکار ہوئے ہیں اور ناراض اور منحرف متعدد ریاستی اداروں نے انتخابات میں حصہ لینے کے حق کی مانگ کی ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایاہے۔