کشمیری پنڈتوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے حریت نے تشکیل دی کمیٹی

,

   

کشمیری پنڈتو ں کی ایک ٹیم جس کی قیادت ستیش مہالدار کررہے تھے‘ حریت کے چیرمن میر وعظ عمر فاروق اور دیگر قائدین سے حریت کے دفتر واقعہ سری نگر کے راج باغ میں ملاقا ت کی

سری نگر۔پہلی مرتبہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پنڈتوں کی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد وادی میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کو یقینی بنانے کی پہل کے طور پرایک رسمی عمل کی شروعات کی ہے۔

حریت قائدین اور کشمیر ی پنڈتوں کے درمیان دوسرے دور کی بات چیت کے بعد جمعرات کے روز اے پی ایچ سی نے اس پر عمل کے لئے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایاہے۔

کشمیری پنڈتو ں کی ایک ٹیم جس کی قیادت ستیش مہالدار کررہے تھے‘ حریت کے چیرمن میر وعظ عمر فاروق اور دیگر قائدین سے حریت کے دفتر واقعہ سری نگر کے راج باغ میں ملاقا ت کی تھی۔

وہیں پچھلے ماہ جب مذکور ہ ٹیم نے میر واعظ سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی‘ وہ پہلی مرتبہ تھا جب پنڈتوں کے گروپ نے حریت کے دفتر میں اپنا قدم رکھاتھا۔

میر واعظ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ ہماری دو سر ی میٹنگ تھی۔ ہم نے پہلی ملاقات میلا کھرباونی کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

ہم نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وادی میں کشمیر ی پنڈتوں کی واپسی پر ان کے استقبال کے لئے پہل کی جائے گی۔

اس کام کوآگے لے جانے کے لئے ہم نے ایک کمیٹی کی بھی تشکیل عمل میں لائی ہے“۔

اپنے بیان میں اے پی ایچ سی نے کہاکہ ”کشمیری پنڈتوں کا ایک وفدجس کی قیادت ستیش ماہلدار کررہے تھے نے راج باغ کے دفتر میں اے پی ایچ سی کے قائدین سے ملاقات کی ہے۔

سابق میں میر وعظ کے گھر پر ہوئی میٹنگ کے سلسلے کی کڑی کے طور پر یہ میٹنگ تھی جو کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کے ضمن میں منعقدہ کی گئی تھی تاکہ دونوں کے درمیان باہمی اتفاق قائم کیاجاسکے“۔

مذکورہ اے پی ایچ سی نے کہاکہ کشمیری پنڈتو ں کے گروپ کی جانب سے دئے گئے تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی ہے