کلونجی کا تیل بالو ںکیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟

   

کلونجی کی افادیت حدیث سے تصدیق شدہ ہے، چھوٹے کالے دانوں پر مشتمل گرم مسالے میں شمار کی جانے والی کلونجی کی افادیت سے تو ہر کوئی واقف ہے جبکہ اس سے حاصل کیے جانے والے تیل کے بھی بے شمار فوائد ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال کرنا صحت کے لیے ضروری ہے۔ثابت کلونجی کھانوں میں استعمال کے ساتھ براہ راست نہار منہ بھی کھائی جاتی ہے جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں جبکہ کلونجی کا تیل بھی اپنے اندر خوبصورتی کے راز سموئے ہوئے ہے، بے رونق جِلد اور روکھے بالوں سے پریشان افراد کے لیے کلونجی کا تیل بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔بال، ناخن و جِلدی امراض کے ماہرین کے مطابق بالوں کی جڑوں اور جلد کو نم رکھنے کے لیے کلونجی کا تیل بہترین آپشن ہے۔