کلیدی عینی شاہد سدھارتھ پٹھانی سے سی بی ائی کی پوچھ تاچھ متوقع۔ ایس ایس آر کیس

,

   

ممبئی۔متوفی بالی ووڈ اداکار ششانت سنگھ راجپوت کے دوست سدھارتھ پٹھانی اور باروچی نیراج اتوار کے روز،ی آر ڈی او گیسٹ ہاوز پہنچے‘ جہاں پر سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) ٹیم جو اداکار کی موت کی تحقیقات کررہی ہے وہاں پر ٹہری ہوئی ہے۔

ہفتہ کے روز سی بی ائی کی ٹیمیں اور ممبئی پولیس راجپوت کے گھر ان کے موت کے کیس میں جانچ کرنے کے لئے پہنچی ہے۔

پٹھانی او رنیراج کے اردگرد سی بی ائی عہدیدار موت کے معاملے میں شکنجہ کسنے کاکام کیاہے۔

درایں اثناء بی جے پی کے رکن اسمبلی نیراج کمار سنگھ ببلو‘ راجپوت کے رشتہ کے بھائی نے کہاکہ متوفی اداکار کے دوستوں پٹھانی اور سندیپ کو یقینا گرفتار اور سی بی ائی سے تفتیش کی جانے چاہئے۔ببلو نے کہاکہ ”سی بی ائی کی جانچ صحیح سمت جارہی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ خاطی پکڑا جائے گا۔ سدھارتھ پٹھانی کی گرفتاری ہونا چاہئے۔ جب ہم ششانت کے آخری رسومات کے لئے گئے تھے‘ تب ہم نے پٹھانی کے چہرہ پر کوئی رنج وغم نہیں دیکھا۔

مجھے اس کی سرگرمیوں پر شبہ ہے۔ ششانت کے ساتھی ہونے کا اس نے استعمال کیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ایک اور ششانت کے ساتھ سندیپ نے میرے رشتہ دار بھائی کی موت کے محض دس دنوں کے اندر لوگوں کو کلین چیٹس بانٹنا شروع کردیاہے۔

وہ ایک گینگسٹر کی طرح ردعمل پیش کیاکررہا ہے۔

مجھے بھروسہ ہے کہ اس کیس میں سی بی ائی کی جانچ سے کوئی نتیجہ ضرور اخذ ہوگا۔

میرا ماننا ہے کہ اس کیس میں سچائی کو سامنے لانے کے لئے تھرڈ ڈگری کا استعمال کیاجانا چاہئے“۔

پٹنہ میں کی گئی ایف ائی آر کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 19اگست کے روز مذکورہ اداکار کی موت کی جانچ سی بی ائی سے کرانے کا استفسار کیاہے۔