کنبھ میلہ میں 102عقیدت مند وں کو جانچ میں کویڈ19مثبت پایاگیا

,

   

مذکورہ میڈیکل محکمہ نے 18169عقیدت مندوں کی جانچ اتوار کے روز 11:30بجے سے 5:00شام پیر تک کی گئی ہے۔
ہری دوار۔ کنبھ میلہ میں لاکھوں لوگو ں کی موجودگی میں مقدس ڈبکی تیزی کے ساتھ وباء پھیلنے میں تبدیل ہورہی ہے‘ اس میں 102لوگ عہدیداروں کے بموجب اتوار او رپیر کے روز کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

مذکورہ میڈیکل محکمہ نے 18169عقیدت مندوں کی جانچ اتوار کے روز 11:30بجے سے 5:00شام پیر تک کی گئی ہے۔

کئی محاذوں پر کنبھ میلہ انتظامیہ ناکام ہوگیا ہے کیونکہ کویڈ19پروٹوکال کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

متعدد رپورٹس میں کہاگیاہے کہ بنیادی احتیاطی اقدامات جیسے ترمل اسکریننگ اور ماسک پہننے کی جانچ نہیں کی جارہی ہے۔ پہلے کویڈ خلاف ورزی عقیدت مندوں کو منظوری کے لئے منفی آر پی سی آر جانچ رپورٹ جو داخلے کے لئے لازمی ہے۔

انڈین ایکسپرس کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 50سے زائد عقیدت مندوں کو آر پی سی آر رپورٹس کا استفسار کیاگیا کم ازکم 15کے پاس رپورٹ موجود نہیں تھی مگر انہیں جانے دیا۔

منفی رپورٹ کی سچائی بھی ایک سوال ہے۔کنبھ میلہ انسپکٹر جنرل (ائی جی) سنجے گونجیا ل نے پیر کے روز نے بھی مقدس ڈبکی کے دوران سماجی دوری کے قواعد کو یقینی بنانے میں پیش آرہی مشکلا ت کو تسلیم کیا۔

گونجیال نے کہاکہ ”ماسک نہیں پہننے پر چالانات اور تھرمل اسکریننگ آج(پیر کے روز) نظر انداز کردی گئی تاکہ مخصوص مقام پر لوگوں کو جمع ہونے سے روکا بچایاجاسکے“۔

تاہم اتراکھنڈ چیف منسٹر تیرتھ سنگھ راؤت نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی جانب سے تیارکردہ تمام کویڈ لائن کے عمل درآمد کو یقینی بنایاہے۔

راؤت نے کہاکہ ”ہم حکومت ہند کے گائیڈ لائنس پر 100فیصد عمل کررہے ہیں“۔کنبھ میلہ پولیس کنٹرول سیل نے کہاکہ پیر کے روز ایک اندازے کے مطابق ’شاہی اسنان‘ میں 31لاکھ لوگوں نے حصہ لیاہے۔