کوئی تبلیغ نہیں‘ دہلی فسادات کے لئے معافی مانگیں‘ ترنمول‘اپوزیشن کا شاہ پر بڑا حملہ

,

   

کانگریس لوک سبھالیڈر ادھیرچودھری نے کہاکہ ”دہلی میں تشدد بھڑکانے کے بعد بی جے پی اسی طرح کے حالات بنگال میں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسے نعرے اسی بات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہم سب کومتحدہوکر اسے روکنا ہوگا“

کلکتہ۔مذکورہ ترنمول کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کوان کے کلکتہ میں دئے گئے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ مغربی بنگال میں ”تبلیغ“ کے بجائے انہیں دہلی میں ہوئے تشدد پر”معافی“ مانگنا چاہئے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشک بنرجی نے کہاکہ ”بنگال آنے اور یہاں پر تبلیغ کرنے کے بجائے شاہ کو ان کی ناک کے نیچے دہلی تشد میں مرجانے والے 50بے قصور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں ناکامی پر وضاحت اور معافی مانگنا چاہئے۔

بی جے پی کی جانب سے پھیلائے جانے والے تعصب او ر نفرت کے بغیر بنگال کافی اچھا ہے“۔

اپنی تقریر میں شاہ نے ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے حوالے اشارۃ کہاتھا کہ اس سرزمین کوبیٹا ہی اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو چیف منسٹربنے گا اور ”کوئی شہزادہ“ نہیں بنے گا۔شاہ کے جلسہ عام کے خلاف مختلف مقامات پر مذکورہ سی پی ائی(ایم) اورکانگریس نے بھی جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایاتھا

جہاں پر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے شاہ کی ریالی میں آمد کے موقع پر لگائے گئے ”گولی مارو……..“ کے نعروں کا حوالہ دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کانگریس لوک سبھالیڈر ادھیرچودھری نے کہاکہ ”دہلی میں تشدد بھڑکانے کے بعد بی جے پی اسی طرح کے حالات بنگال میں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسے نعرے اسی بات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہم سب کومتحدہوکر اسے روکنا ہوگا“۔

کانگریس کے رکن اسمبلی منوج چکرورتی نے کہاکہ ’بی جے پی دراصل دہلی کے تشدد کو بنگال منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ ان کاکلچر ہے۔

اس طرح کے نعرے لگاتے ہوئے وہ بنگال میں دنگا بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی پولیس کیاکررہی ہے؟بی جے پی کے حامیوں کوگرفتار کیو ں نہیں کیاگیاہے؟۔

مذکورہ سی پی ایم نے کہاکہ اس نعرے کومہاتما گاندھی کے قتل ناتھو رام گوڈسے کے حواریوں کا لگایاہے۔

سی پی ایم لیڈر محمد سلیم نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”یہ تمام باتیں امیت شاہ کے دورے کے موقع پر ہوئی ہیں تاکہ کلکتہ میں ”گولی ماروسالوں کو“ کے نعرے کو پھیلایاجاسکے۔

گوڈسے کے فالورس ہوسکتاہے کہ ”گولی“ سے مطمئن ہوں گے‘

مگر مغربی بنگال وویکا نندا‘ قاضی نصر اسلام اور ٹائیگور کی سرزمین ہے۔

شاہ کی اتوارکے روز آمد کے ساتھ لفٹ او رکانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے نیتا جی سبھا ش چند ر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ”واپس جاؤ“ کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھوں میں سیاہ پرچم او رمخالف سی اے اے پوسٹرس تھامے ہوئے تھے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے بتایاکہ بعدازاں دن میں پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان میں اس مقام پر ہلکی کشیدگی ہوئی جہاں پر احتجاجی شہید مینارمیدان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے برکیٹس کو پھلاندنے کی کوشش کی جہاں پر شاہین کا جلسہ عام سے خطاب کرنے والے تھے