کورونا وائرس :حرم شریف میں مطاف کا علاقہ خالی کرادیا گیا

,

   

صحن مکہ کی صفائی کیلئے مطاف کے علاقہ کو خالی کرادیا گیا ہے ۔ ایک ملین مربع میٹر کے احاطہ کی صفائی کیلئے 2000 سے زیادہ ورکرس اور خادمین مسلسل مصروف ہیں ۔ صفائی کیلئے محفوظ آلات اور ماحولیات کیلئے سازگار اشیاء کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ یہ عارضی احتیاطی اقدام ہے جبکہ مسجد حرام کے بالائی منزلوں سے بدستور طواف جاری ہے ۔