کورونا کی صورتحال ابتر، نئے کیسیس 6500 سے زائد ریاست تلنگانہ میں 20 اموات ، تمام اضلاع متاثر

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہورہی ہے۔ روزانہ 500 سے زائد نئے کیسیس میں اضافہ درج ہورہا ہے اور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 6542 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ 20 اموات واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2887 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسیس 367901 ہوچکے ہیں جبکہ 319537 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1876 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس 46488 درج کئے گئے ۔ پیر اور منگل کے درمیان ایک لاکھ 30 ہزار 105 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 6242 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد 900 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گریٹر حیدرآباد میں 898 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ رنگا ریڈی میں 532 ، ملکاجگری 570 ، سنگا ریڈی 320 ، ورنگل 244 اور نظام آباد میں 427 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع کورونا کی شدید لہر کا شکار ہیں۔ دیگر اضلاع میں عادل آباد 98 ، کتہ گوڑم 128 ، جگتیال 230 ، جنگاؤں 84 ، بھوپال پلی 32 ، گدوال 48 ، کاما ریڈی 235 ، کریم نگر 203 ، کھمم 246 ، آصف آباد 37 ، محبوب نگر 263 ، محبوب آباد 64 ، منچریال 176 ، میدک 131 ، ملگ 42 ، ناگر کرنول 131، نلگنڈہ 285 ، نارائن پیٹ 37، نرمل 143 ، پدا پلی 96 ، سرسلہ 124 ، سدی پیٹ 147 ، سوریا پیٹ 130 ، وقار آباد 135 ، ونپرتی 81 ، ورنگل رورل 85 ، ورنگل اربن 244 اور بھونگیر میں 140 نئے کیسیس رج کئے گئے ۔