کویڈ اقدامات کا مشاہدہ میں ناکام غیر ملکیوں کو سعودی عربیہ جلاوطن کردئے گا

,

   

ریاض۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس پروٹوکال کو نظر انداز کریں گے انہیں سعودی عربیہ جلاوطن کردے گا۔

اوکاز نیوز پیپر کے حوالے سے گلف نیوز نے نقل کیاہے”وہ افراد جو احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے میں ناکام رہیں‘ بشمول میڈیکل اور کپڑے کا فیس ماسک‘ سماجی دوری کی برقراری میں ناکام ہوں گے اور بخار کی جانچ کرانے سے انکار کریں گے‘ ان پر 1000ریال کا جرمانہ عائدکیاجائے گا۔

اگر وہ دوبارہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا جرمانہ دوگنا کردیاجائے گا۔ وہ لوگوں کو جرمانہ عائد کرنے کے بعد جلاوطن کردیاجائے گا“

سعودی عرب کا نظر ثانی شدہ پروٹوکال
نظر ثانی شدہ نئے پروٹوکال کے بموجب سماجی اجتماعات جیسے سوگ یا پھر کسی تقریب کا جشن جو گھروں میں‘ آرام گاہوں یا فارم ہاوز پر ہوں گے انہیں منظوری دی گئی ہے‘ مگر اس میں 50سے زائد لوگوں کی شرکت نہیں ہونی چاہئے۔

خانگی شعبہ میں بھی احتیاطی اقدامات پر عمل لازمی ہے‘ اپنے عملے کو جراثیم کش ادوایات اور سنیٹائز کرنا‘ عملے اور گاہکوں دونوں کے بخار کی جانچ شاپنگ مالس کے باب الداخلہ پر کی جانی چاہئے۔

دیگر اقدامات میں شاپنگ ٹرالیوں او رباسکٹوں کو ہر استعمال کے بعد اسٹرلائز کرنا‘ بچوں کے کھیلنے کے مقامات‘ فٹنگ رومس اور تیاری ملبوسات کی شاپنگ مالس میں دوکانوں کو بند کرنا ہے۔

انتظامیہ نے تمام لوگوں کو حفظان صحت کے قوانین کے متعلق تمام ضرورتوں‘ سماجی دوری کے پروٹوکال اور نئے گائیڈ لائنس کو سماجی اجتماعات کے لئے مقرر کی گئی ہے اس سے واقف کروایا ہے۔ سعودی عربیہ میں 93157معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں 611کی موت ہوئی ہے