کویڈ 19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کیرالا میں 31جولائی اور یکم اگست کو مکمل لاک ڈاؤن

,

   

کوچی۔کیرالا نے حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے روز ریاست میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

چہارشنبہ کے روز مرکز ی وزرات صحت کے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب کیرالا میں پچھلے24گھنٹو ں میں کویڈ19کے 22,129نئے معاملات درج کئے گئے ہیں وہیں ہندوستان میں جملہ معاملات43,654ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ کیرالا50فیصد سے زائد معاملات ہیں۔

قومی سطح پر فعال معاملات کے حوالے سے منگل کے روز یہ معاملات3,99,436تھے‘ وہیں کیرالا میں 1,45,371جملہ معاملات درج ہوئے ہیں۔ اسی طرح جانچ کئے گئے منفی شرح منگل کے روز قومی سطح پر2.51فیصد رہی ہے وہیں کیرالا میں 12.35فیصد رہی ہے۔

اس وقت کیرالا اسمبلی میں منگل کے روز یہ معاملہ منظرعام پر آیا جب اپوزیشن ائی یو ایم ایل کے سینئر رکن اسمبلی پی کے کونہالا کٹی نے ریاست میں کویڈ19کی صورتحال پر وجین کو تنقید کانشانہ بنایا او رکہاکہ یومیہ اساس پر کویڈ امور کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے فیصلوں میں کچھ غلطی ہے۔

ان الزامات کی مدافعت میں وجین نے اپوزیشن پر ہمیشہ غلطی تلاش کرنے والے حقیقی مشن پر رہنے کا ذمہ دار ٹہرایا۔

انہوں نے منگل کے روز کہاکہ کئی ریاستوں میں 80فیصد آبادی کویڈ19کی وجہہ سے متاثر ہے جبکہ کیرالا میں صرف49فیصد لوگ متاثر ہوئے ہیں