کویڈ 19کے ٹیکوں پر جی ایس ٹی کے لئے راہول گاندھی نے سوال اٹھایا

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کوٹیکہ پر گڈس اینڈ سرویس ٹیکس(جی ایس ٹی)کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا‘ کہا کہ جانیں جاسکتی ہیں مگر وزیراعظم کے ٹیکس کی وصولی نہیں جانی چاہئے۔

ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے کہاکہ ”لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں‘ مگر وزیراعظم (نریندر مودی) کے ٹیکس وصولی نہیں جاسکتی ہے“۔ اس کے علاوہ انہوں نے جی ایس ٹی ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیاہے

ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیاہے جب کویڈ ٹیکوں پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کے متعلق کانگریس اقتدار والی متعددریاستوں نے سوال کھڑا کیاہے۔

کویڈ ٹیکہ پر 5فیصد ٹیکس کے ساتھ ریاستی حکومتوں کو فی خوراک 15-20روپئے زائد مرکزی حکومت کو ادا کرنا ہوگا۔ مذکورہ راجستھان اور چھتیس گڑھ حکومتوں نے ہندوستان میں تیار کویڈ ٹیکے پر جی ایس ٹی ادا کرنے کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔

اڈیشہ کے چیف مسٹر نوین پٹنائیک نے بھی فینانس منسٹر نرملا سیتارامن کو کویڈٹیکہ جی ایس ٹی معاف کرنے کے لئے مکتوب تحریر کیاہے۔

جمعہ کے روزراہول گاندھی نے وزیراعظم کو لکھ کر کہاکہ ان کی حکومت کویڈ او رٹیکہ حکمت عملی کا فقدان ہے او روہ واضح نہیں ہے‘ اور کویڈ کے اختتام سے قبل جشن منانا ہندوستان کو پریشان کن حالات میں ڈالنا کے مترادف ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔