کویڈ19بحران سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی مدد کرنے کی اپنے مداحوں سے شعیب اختر نے کی اپیل۔ ویڈیو

,

   

میں ہرایک سے تعاون اور ہندوستان کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی درخواست کرتاہوں“
نئی دہلی۔پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستان میں اپنے مداحوں سے کرونا وائرس کے جاری بحران سے نمٹنے میں ہندوستان کی مددکے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ملک میں کویڈ19کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مرکزی وزرات صحت نے ہفتہ کے روز جانکاری دی ہے کہ ملک میں 24گھنٹوں میں 3,46,786کویڈکے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ مہارشٹراملک کی سب سے متاثرہ ریاست اب بھی بنی ہوئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 2642نئے اموات درج کئے گئے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چیانل پر ایک ویڈیو میں اختر نے کہاکہ”اس جاری بحران سے نمٹنا کسی بھی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے۔ میں اپنی حکومت اور مداحوں سے ہندوستان کی مدد کے لئے اپیل کرتاہوں۔

ہندوستان کے پاس کافی مقدار میں آکسیجن ٹینکس نہیں ہیں۔میں ہرایک سے تعاون اور ہندوستان کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے اور آکسیجن ٹینکس فراہم کرنے کی درخواست کرتاہوں“

YouTube video

اپنے ٹوئٹ میں مذکورہ پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ بھی یگانگت کا اظہار کیا اور کہاکہ وباء کے پیش نظر اس امتحان کے وقت میں ”ہمیں ایک دوسرے کا مددگار بنا ضروری ہے“۔

قبل ازیں ہندوستان کے ال راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے کہاکہ اس کویڈ19کی وباء کے خلاف جدوجہد میں ملک کو ایک ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وائرس کی دوسری لہر کے خلاف ملک جدوجہد کررہا ہے۔ انہو ں نے بھی اس ضمن میں ایک ٹوئٹ کیاہے

سی ایس کے بلے باز سریش رائنا بھی کویڈ کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ گھر میں رہیں اور پہلی صف میں کھڑے ہوکر خدمات انجام دینے والے ورکرس کی مدد کریں