کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظرکینڈا نے ہندوستان او رپاکستان سے فلائٹس کی آمد پر لگائی روک

,

   

یوکے نے ہندوستان کو اپنے سفر کی ”سرخ فہرست“ میں کیاشامل
اٹاوا۔ کینڈا نے کہاکہ ہندوستان او رپاکستان کے مسافر بردار جہازوں کی آمد پر 30دنوں کے لئے عبوری روک جمعرات کے روز سے لگائی گئی ہے کیونکہ ان دونوں ممالک میں کرونا وائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

کینڈا بی بی سی نے خبر دی ہے کہ جمعرات کے روز ایک ان لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے کہاکہ کویڈ19کے ساتھ ان دونوں ممالک سے کینڈا پہنچنے والے مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ان ممالک کی تمام کمرشیل اور پرائیوٹ پروازوں پر جمعرات 11:30بجے شام سے روک لگادی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کارگو فلائیٹس کو اجازت رہے گی تاکہ وہ اپنے سامان ضروری چیزوں کی سپائی جاری رکھیں جس میں ٹیکہ اور ی پی ای کٹس وغیرہ شامل ہیں۔

وزیرنے کہاکہ ہندوستا ن یاپاکستان سے روانہ ہونے والے مسافرین مگر کینڈا میں کسی تیسرے ملک کے ذریعہ داخل ہورہے ہیں انہیں اپنی روانگی سے قبل کئے گئے کویڈ19کی جانچ میں منفی پائے جانے کی صداقت کینڈا میں داخل ہونے سے قبل پیش کرنے ہوگی۔

الغابرا نے کہاکہ ”چونکہ ہم نے تیسرے لہر دیکھی ہے‘ مذکورہ کویڈ19وباء تیز ی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے۔ نئی لہر اس سے قبل جو وباء تھی اس سے تیز پھیل رہی ہے اور ہماری نظام صحت گر رہا ہے اور اتنا دباؤ پہلے کبھی نہیں رہا جتنا اب ہے“۔

ہندوستان میں کویڈ19کے حالات پرغیر معمولی صورتحال ہے۔ ملک میں 3,32,730معاملات جمعہ کے روز کرونا وائر س کے درج کئے گئے ہیں۔ اسی روز ہندوستان میں 2,263اموات بھی درج کئے گئے ہیں۔

پاکستان بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں ہے۔ مذکورہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 7,78,000 معا ملات درج کئے گئے ہیں اور16,698اموات پیش ائی ہیں۔

دوسری جانب اتوار کے روز سے 10دنوں کے متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے سفر پر روک لگادی ہے۔

گلف نیوز کی خبر ہے کہ وہ مسافرین جوپچھلے14دنوں میں ہندوستان کے راستے آنے والے مسافرین کو یواے ای کے کسی بھی مقام سے سفر کرنے کی اجازت نییں ہے۔یوکے نے ہندوستان کو اپنے سفر کی ”سرخ فہرست“ میں کیاشامل۔