کویڈ19کے پیش نظرحکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے لئے کانگریس کے 10قائدین پرمقدمہ درج

,

   

پولیس کے بموجب‘ بھوپال میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود گوند پورا صنعتی علاقے میں آر ایس ایس کے لئے اراضی کی اجرائی کے خلاف سنگھ کے ساتھ کانگریس کے200ورکرس نے احتجاج کیاتھا۔


بھوپال۔کویڈ19وباء کے پیش نظر عائد کردہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس کے 10کانگریس قائدین بشمول سابق چیف منسٹر اور راجیہ سبھا ایم پی ڈگ وجئے سنگھ پر مقدمات در ج کئے گئے ہیں۔

پولیس کے بموجب‘ بھوپال میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود گوند پورا صنعتی علاقے میں آر ایس ایس کے لئے اراضی کی اجرائی کے خلاف سنگھ کے ساتھ کانگریس کے200ورکرس نے احتجاج کیاتھا۔

بھوپال کے اشوک گارڈن پولیس اسٹیشن میں کویڈ 19وباء کے دوراناور حکومت کے احکامات کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے کہاکہ دفعہ188‘147‘269کے تحت ایک مقدمہ درج کیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ سنگھ کے علاوہ سابق منسٹر پی سی شرما او رکانگریس کے ضلع صدر کیلاش مشرا اور دیگر دس لوگ ہیں جس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پولیس نے کہاکہ باقی کی کاروائی ویڈیو دیکھنے کے بعد کی جائے گی۔

سنگھ کا الزام ہے کہ لاگھو ادویوگ بھارتی سنستھا جو کے ایک آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم ہے جو شیوراج سنگھ کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے اراضی جاری کی ہے وہ دراصل ایک باغ ہے۔

احتجاج کے دوران پولیس نے سنگھ اورکانگریس ورکر س کو منتشر کرنے کے لئے پانی کے فواروں کا استعمال کیامگرکچھ دیر بعد انہو ں نے احتجاجی دھرنے کو بحال کردیاہے۔

پانی کے فواروں کے استعمال سے قبل سنگھ کا ضلع کلکٹر اویناش لوانیا اور ڈی ائی جی ارشد علی کے ساتھ تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی ہے۔

دھرنے کے بعد لوانیا نے کہاکہ کانگریس کارکنوں کے خلاف بغیر اجازت کے احتجاج کرنے پر ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے‘ جس کے بعد سنگھ او ردیگر پر بھی ایک مقدمہ درج کیاگیا