کویڈ19۔مہارشٹر ا میں پیر سے 5سطح کے ان لاک پلان پر عمل کرے گا

,

   

ممبئی۔ مہارشٹر ا نے پیر سے پانچ سطح کے ان لاک پلان کا اعلان کیاہے‘ جو کویڈ منفی معاملات کی شرح پر اور ریاست میں آکسیجن بیڈس کی دستیابی پر مشتمل ہوگا۔

ریاستی حکومت نے جمعہ کے روز پانچ سطح پر مشتمل تحدیداتی پلان جاری کیاہے تاکہ ریاست کو دوبارہ کھولاجاسکے‘ جو پچھلے کچھ ہفتوں سے کویڈ 19کی دوسرح لہر کے سبب لاک ڈاؤن میں ہے۔

جن اضلاعوں میں کویڈ19کا قہر زیادہ ہے اس کے حساب سے پابندیوں میں نرمی کاپیمانہ طئے کیاجائے گا۔گائیڈ لائنس کے بموجب پبلک ہیلتھ محکمہ کی جانب سے ہر جمعرات کے روز حالات کا جائزہ لیاجائے گا۔

سطح اول میں پابندیاں کم رہیں گی جبکہ سطح 5میں پابندیاں زیادہ رہیں گے۔ جن علاقوں میں منفی معاملات پانچ فیصد سے کم ہوں اور 25فیصد آکسیجن بیڈس بھرے ہوئے ہوں وہاں پر تحدیدات کم ہوں گے۔ ضروری او رغیرضروری سامان کی فروخت کرنے والی دوکانیں‘مالس‘ تھیٹرس‘ ریسٹورنٹس او رعوامی مقامات اؤٹ ڈور سرگرمیوں کے کھلے رہیں گے۔

خانگی او رسرکاری دفاتر‘ آخری رسومات‘ شادی تقاریب‘ ورزش گاہیں اورسالون کو بھی مسلسل کام کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ مقامی ٹرینیں بھی بدستور کام کریں گے۔

سطح دو میں پابندیاں جہاں پر 5فیصد منفی شرح ہے اسی طرح کی اور 25سے 40فیصد آکسیجن بیڈس کی گنجائش ہوگی۔

اس میں پابندیاں سطح اول کی طرح ہی ہوں گے مگر تھیٹرس‘ ورزش گاہیں‘ شادیوں اور ریسٹورنٹ میں 50فیصد گنجائش ہی ہوگی۔ مقامی ٹرینوں کے استعمال پر ادوایات او رضروری وجوہات کوچھوڑ کر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ان اضلاعوں میں جہاں پر 5سے 10فیصد کے درمیان منفی شرح رہے گی اورچالیس فیصد بیڈس خالی رہیں گے وہاں پر تیسری سطح کی پابندیاں عائد کی جائیں گے۔ دوکانات 4بجے صبح تک کھلی رہیں گے اور مالس او رتھیٹرس بند رہیں گے۔

ہفتہ واری دنوں میں 4بجے شام تک 50فیصد گنجائش کے ساتھ ریسٹورنٹس کو منظوری رہے گی۔ صبح 5 بجے سے9بجے تک اؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لئے عوامی مقامات کھلے رہیں گے۔

تمام خانگی دفاتر کو 50فیصد گنجائش کے ساتھ کام کے دنوں میں 4بجے تک منظوری رہے گی۔ شادی میں پچاس لوگ او رتدفین میں بیس لوگوں کی شرکت کو ہی اجازت دی جائے گی۔

تعمیراتی سرگرمیاں اسی مقام پر رہیں گے جہاں پر یاتو مزدور سائیڈ پر رہیں یاپھر 4بجے شام سے قبل وہ جگہ چھوڑدیں سطح چار میں ضروری دوکانیں 4بجے تک کھلی رہیں گے اور ریسٹورنٹس کے لئے ہوم ڈیلیوری یا لے جانے کا عمل جاری رہے گا۔

خانگی دفاتر ’مستثنیٰ زمرے“ کے لئے ہی کومنظوری دی جائے گی‘وہیں سرکاری دفاترکو 25فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت رہے گی۔ شادیوں میں 25اور آخری رسومات میں 20لوگو ں کو شرکت کی اجازت رہے گی۔

سطح 5میں مکمل لاک ڈاؤن کے قریب حالات رہیں گے۔ ضروری دوکانیں 4بجے تک کھلی رہیں گے‘ ریسٹورنٹس کے لئے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت رہے گی۔

پچھلے 24گھنٹوں میں مہارشٹرا میں کویڈ19کے 14,152کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں‘ جس میں 289اموات ہیں اور 20,852صحت یابی ہوئی ہیں۔

فی الحال فعال معاملات کی تعداد1,96,894ہے۔ اب تک درج جملہ معاملات58,05,565ہیں۔