کویڈ19۔ہندوستان میں ایک دن کے اندر 2023اموات اور 3لاکھ کے قریب معاملات درج

,

   

ائی سی ایم آر کے بموجب اپریل20تک 27,10,53,392نمونوں کی جانچ کی گئی اور ساتھ میں منگل کے روز16,36,357نمونوں کی بھی جانچ کی گئی ہے۔


نئی دہلی۔کرونا وائرس وباء سے متاثرہونے والو ں کی تعداد 3لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے‘ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں جملہ متاثرین کی تعداد 1,56,16,130تک پہنچ گئی ہے اورساتھ میں جملہ مرنے والوں کی تعداد 1,82,553ہوگئی ہے یومیہ اساس پر 2,023لوگ ہلاک ہورہے ہیں‘ چہارشنبہ کے روز مرکزی وزرات صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری کے مطابق یہ اعداد وشمار پیش کئے گئے ہیں۔

جملہ2,95,041تازہ معاملہ 24گھنٹوں کے اندر درج کئے گئے ہیں‘ وہیں سرگرم معاملات21لاکھ کے نشان کو پار کرچکے ہیں‘ صبح8 بجے پیش کی گئی تفصیلات میں یہ جانکاری ملی ہے۔ اندرج42ویں دن میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے مذکورہ سرگرم معاملات بڑھ کر 21,51,538ہوگئے ہیں جو 13.82فیصد پر جملہ متاثرہ معاملات پر مشتمل ہے‘ وہیں قومی کویڈ19بحالی کا تناسب85.01 فیصد تک گھٹا ہے۔

تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ اس وباء سے صحت یاب ہونے والو ں کی تعداد 1,2,76,039ہوگئی ہے وہیں اموات کا تناسب گھٹ کر 1.17فیصد ہوگیاہے۔ہندوستان میں کویڈ کے معاملات7اگست تک 20لاکھ کا نشان پار کرچکے تھے‘30لاکھ23اگست‘ 40ستمبر اور 50لاکھ 16 ستمبر تک ہوگئے تھے۔

یہ سلسلہ بدستورجاری رہا اور اپریل19کے رز 1.50کروڑ کا نشانہ پار کرلیاگیاتھا۔ائی سی ایم آر کے بموجب اپریل20تک 27,10,53,392نمونوں کی جانچ کی گئی اور ساتھ میں منگل کے روز16,36,357نمونوں کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

مذکورہ519کے بشمول 2,023مہارشٹرا‘227دہلی‘191چھتیس گڑھ 162اترپردیش‘149کرناٹک‘121گجرات‘ 33مدھیہ پردیش‘ 64راجستھان‘60پنجاب‘51بہار‘48تاملناڈو‘46مغربی بنگال‘ 45جھارکھنڈ اور 35ہریانہ اور آندھرا پردیش سے اموات درج کئے گئے ہیں۔