کویڈ19۔ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 84,332معاملات درج‘ 70دنوں میں سب سے کم

,

   

ہندوستان میں بدستور فعال معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے اور جملہ فعال معاملات10,80,690تک پہنچ گئے ہیں۔
نئی دہلی۔ پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے84,332معاملات کے ساتھ ہندوستان میں سب سے کم معاملات درج کئے گئے ہیں اور 70ویں دن بھی تازہ معاملات میں بدستور کمی پیش آرہی ہے‘ ہفتہ کے روز وزیر صحت اور خاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔

نئے معاملات کے ساتھ ہندوستان میں کویڈ کے جملہ 2,93,59,155معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ہندوستان میں بدستور فعال معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے اور جملہ فعال معاملات10,80,690تک پہنچ گئے ہیں۔ہفتہ واری منفی معاملات کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے اور فی الحال4.94فیصد پر روکا ہوا ہے وہیں یومیہ اساس کی شرح آج 4.39رہی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے19دنوں میں یہ 10فیصدسے کم رہی ہے۔

وزرات صحت کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں 4002اموات درج جئے گئے ہیں‘ جس کے بعدوباء سے ہونے والی جملہ اموات 3,67,081تک پہنچ گئی ہے۔

منسٹری کا کہنا ہے کہ درایں اثناء صحت یابی کے معاملات نئے معاملات سے بدستور30ویں دن بھی زیادہ رہے ہیں اور ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 1,21,311صحت یابی کے معاملات دیکھے گئے ہیں۔


صحت یابی ہندوستان میں اب تک 2,79,11,384تک پہنچ گئی ہے اوراس کی شرح95.07فیصد ہے۔انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ (ائی سی ایم آر) کے بموجب اب تک کویڈ 19پر 37,62,32,162نمونوں کی جانچ ہوگئی ہے جس میں ایک دن قبل حاصل کئے گئے 19,20,477نمونے بھی شامل ہیں۔ مرکزی وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ 26,96,00,304لوگ کے قریب اب تک ٹیکہ لگادیاگیاہے۔