کیرالا یونیورسٹی میں بھگدڑ۔ 4اسٹوڈنٹس کی موت‘60زخمی

,

   

یہ افسوسناک واقعہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر کھلی فضاء میں ایک میوزیکل پروگرام کے دوران پیش آیا ہے۔
کیرالا۔ ایک ٹکنالوجیکل فیسٹول کے دوران پیش ائے بھگدڑ کی وجہہ سے کیرالا کے کوچین یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی(سی یو ایس اے ٹی)میں چار اسٹوڈنٹس کی موت اور دیگر ساٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر کھلی فضاء میں ایک میوزیکل پروگرام کے دوران پیش آیا ہے‘ جس میں مختلف کالجوں سے ہزار اسٹوڈنٹس نے شرکت کی تھی

https://x.com/ANI/status/1728446472226779192?s=20

چار طلبہ کے موت کی تصدیق کیرالا کے وزیر صحت وینا جارج نے کی‘ اور کہاکہ کوچی کے قریب کملا سیر اسپتال اور سرکاری میڈیکل کالج لائے جانے کے بعد انہیں مردہ قراردیاگیا ہے۔ پی ٹی ائی کے بموجب مرنے والوں میں دو لڑکے اوردولڑکیاں ہیں۔

https://x.com/PTI_News/status/1728442195529916827?s=20

پولیس رپورٹس کے مطابق واقعہ کی وجہہ اچانک بارش کی وجہہ سے ہزاروں اسٹوڈنٹس ایڈیٹوریم میں سایہ تلاش کرنے کی کوشش بتائی جارہی ہے۔

افراتفری بھگدڑ کی وجہہ بنی ہے۔

حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب اسٹوڈنٹس ایڈیٹوریم کی سیڑیو ں پر پھسل کر گرے اور پیچھے سے آنے والوں کی زد میں اکر کچلے گئے‘ جس کے نتیجے

میں یہ المناک واقعہ پیش آیا ہے۔

https://x.com/ANI/status/1728440471012380699?s=20

پولیس رپورٹس کے مطابق واقعہ کی وجہہ اچانک بارش کی وجہہ سے ہزاروں اسٹوڈنٹس ایڈیٹوریم میں سایہ تلاش کرنے کی کوشش بتائی جارہی ہے۔ افراتفری بھگدڑ کی وجہہ بنی ہے۔

حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب اسٹوڈنٹس ایڈیٹوریم کی سیڑیو ں پر پھسل کر گرے اور پیچھے سے آنے والوں کی زد میں اکر کچلے گئے‘ جس کے نتیجے میں یہ المناک واقعہ پیش آیا ہے۔