کیرتی سنون کو کویڈکی جانچ میں مثبت پایاگیا۔

,

   

ممبئی۔ اداکارہ کیرتی سنون نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ انہیں کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے اور وہ گھر میں الگ تھلگ رہ رہی ہیں۔

مذکورہ 30سالہ اداکارہ حال ہی میں ’بریلی کی برفی‘ میں ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکارہ راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد چندی گڑھ سے ممبئی واپس لوٹی ہیں‘ جس کے بعد انہیں کرونا وائرس کے زد میں آنے کی جانکاری ملی ہے۔


اپنے ٹوئٹر کے ایک بیان میں سنون نے کہاکہ ڈاکٹرس اور بی ایم سی عہدیداروں کے مشورے پر وہ عمل کررہی ہیں۔ مذکورہ اداکارہ نے کہاکہ ”میں ہرکسی کو یہ جانکاری دینا چاہا رہی ہوں کہ کویڈ 19کی جانچ میں مجھے مثبت پایاگیاہے۔ کوئی پریشان ہونے یا گھبرانے کی بات نہیں ہے میں اچھا محسوس کررہی ہوں اور ڈاکٹرس و بی ایم سی کی ہدایت پر الگ تھلگ رہ رہی ہوں“

سنون نے کہاکہ جانچ میں منفی پائے جانے کے بعد وہ دوبارہ کام پر واپس لوٹیں گی اور اپنے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”میں اس کی سواری میں ہوں‘ آرام کرنے کے بعد جلد ہی کام پر واپس لوٹ جاؤں گی۔ تب تک مطالعہ کروں گی ان نیک تمناؤں کاجو کام کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ محفوظ رہیں‘ اب یہ وباء گئی نہیں ہے“۔

چندی گڑھ میں شوٹنگ کے دوران اس سے قبل کرن جوہر کی حمایت والی”جگ جگ جیو“ کی ٹیم بشمول ورون دھون‘ نیتو کپور‘ منیش پاؤل‘ اور ہدایت کار راج مہتا کو بھی کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔

منگل کے روز مہارشٹرا میں 4026نئے معاملات درج کرنے کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد 1859367تک پہنچ گئی ہ