کیلی فورنیا میں ہندوستان کی مخالفت کے ساتھ ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

,

   

سوشیل میڈیاپر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق‘لفظ خالستان کے ساتھ دیگر قابل اعتراض فقروں کے ساتھ مندر کے باہر سائن بورڈ پر اسپرے پینٹ کیاگیاتھا۔
نیو یارک۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مخالف ہندو فقروں کے ساتھ ایک مشہور مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نفرت انگیز جرائم کے معاملے کے طور پر جانچ کررہی ہے۔

نیووارک کیلی فورنیا کے شہری محکمہ پولیس نے پی ٹی ائی کو ایک ای میل بیان کے ذریعہ بتایاکہ جمعہ کے روز ایک اندازے کے مطابق8:35بجے صبح انہیں شری سوامی نارائن ہندو مندر میں گرافٹی کی ایک رپورٹ ملی ہے۔

افسران فوری حرکت میں الئے اور مندر کے لوگوں سے ملاقات کی جنھوں نے بتایاکہ توڑ پھوڑ کا مقصد انہیں ڈرانا ہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ ”گرافٹی کے مواد کی بنیاد پر یہ خیال کیاجاتا ہے کہ یہ کام ٹارگٹ کی گئی کاروائی تھی‘ اور توڑ پھوڑ کی ممکنہ نفرت انگیز جرم کے طور پر تحقیقات کی جارہی ہے“۔

مندر کی توہین کی سخت الفاظ میں سین فرانسیسکو میں ہندوستانی سفارت خانہ میں مذمت کی ہے۔سوشیل میڈیاپر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق‘لفظ خالستان کے ساتھ دیگر قابل اعتراض فقروں کے ساتھ مندر کے باہر سائن بورڈ پر اسپرے پینٹ کیاگیاتھا۔

نیووارک پولیس نے مزیدکہاکہ کسی بھی قسم کا تشدد یادھمکی‘ املاک کو نقصان‘ ہراسانی‘ اکسانا یادیگر جرائم جس سے نفرت یاجانبداری کوبڑھاوا ملتا ہے کو سنگین سمجھا جائے گا اور اس کے لئے زیادہ ترجیح ہے۔

پولیس نے کہاکہ ”افسران تحقیقات کررہے ہیں اور شواہد جمع کررہے ہیں اورقریب کے کاروباری مقامات سے نگرانی کے فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مسلسل ہونے والے واقعات کو قائم

کرسکیں اور جو ذمہ دارہیں انہیں انصاف تک پہنچایاجاسکے“۔ امریکہ میں سکھ لیڈر کے گرودوار پارکنگ میں قتل کے بعد سے ائے دن اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مگر اب تک ان واقعات میں ملوث افراد تک پولیس کی رسائی نہیں ہوئے ہے۔