کے وی اسٹوڈنٹس سے کہہ رہا ہے‘ امتحانات کی منسوخی پر تھینک یو مودی سر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کریں

,

   

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریند ر مودی کی جانب سے سی بی ایس سی بورڈ امتحانات برائے 12ویں جماعت کی ملک میں کویڈ19کے حالات کے پیش نظر منسوخی کے کچھ دنوں بعد سے سوشیل میڈیا پر مرکزی حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والے کیندراودیالیہ کے متعدد طلبہ کو وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

اسکول یونیفارم زیب تن کئے ہوئے طلبہ ایک ہی انداز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ان میں سے ایک کہنا ہے ”میں شکریہ ادا کرتا ہوں و زیراعظم مودی جی کا جو اسٹوڈنٹ کمیونٹی کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہوئے ہیں اور امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے“۔

ملک بھر میں کے وی کے سوشیل میڈیا ہینڈلس پر یہ ویڈیوز تھینک یو مودی سر اور تھینک یو مودی جی ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کئے جارہے ہیں

دی ہندو کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کے وی کی سینئر ٹیچرس نے انکشاف کیاہے کہ یہ ایک غیر تحریری اصول بن گیاہے کہ وزیراعظم یا پھر وزرات تعلیم کی جانب سے اعلان کردہ اس طرح کے فیصلے کو ری ٹوئٹ کریں یا شیئر کریں۔

اس ٹیچر کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ”کسی بھی قسم کے تنازعات سے بچنے کے لئے کوئی سرکاری اعلامیہ اس ضمن میں جاری نہیں کیاگیاہے“۔

اس رپورٹ میں ذکر کیاگیاہے کہ کئی اسکولوں کے پرنسپلوں نے بارہویں جماعت کے کلاس ٹیچرس سے استفسار کیاہے کہ وہ اپنے اسٹوڈنٹس کو ری ٹوئٹ کرنا اور مبارکباد کاپیغام ارسال کرنے کے متعلق جانکاری دیں۔

واٹس ایپ پر فارورڈ کردیا وہی پیغام کئی جہدکاروں او رکانگریس پارٹی دفتر کے ذمہ داران نے سوشیل میڈیا پر شیئر کیاہے

ویڈیوز پوسٹ کئے جانے کے بعد وزیر تعلیم رامیش پوکھریال نے اس میں بعض کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹوڈنٹس کی صحت او رحفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزرات تعلیم کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بھی ان کے فیصلے کے اظہار تشکر میں اسی طرح کا ہیش ٹیگ تھینک یو مودی سر کے استعمال کیاجارہا ہے۔

وزیراعظم کی نگرانی میں یکم جون کے روز ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد مرکزی حکومت نے بورڈ امتحابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ بارہویں جماعت کے سی بی ایس سی نتائج کے بہتر انداز کے طریقے کو مقرر وقت میں پورا کرلیاجائے گا۔