گاڑی اُلٹ جانے سے 4ہلاک

   

کارپس کرسٹی ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک اسپورٹس گاڑی جس میںچار افراد اسوقت ہلاک ہوگئے جب انتہائی تیزر فتار گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی اور دو تین قلا بازیاں کھاکر اُلٹ گئی ۔ یہ حادثہ کاؤنٹی روڈ نمبر 245 اور ٹیکساس روٹ 339کے درمیان پیش آیا ۔ سیرجنٹ ناتھائی برانڈ لے نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ دیگر دس افراد بھی سوار تھے ۔ گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھی جس پر کاؤنٹی شیریف کے معاونین کو گاڑی کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ اس علاقہ میں انتہائی تیز رفتار گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی رفتار مزید تیز کردی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کنٹرول کے باہر ہوگئی اور دو تین قلابازیاں کھاکر اُلٹ گئی ۔

دشمن طاقتوں کی دخل اندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: بولٹن
واشنگٹن، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے وینزویلا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی نصف کرہ کی حفاظت میں ‘دشمن اجنبی طاقتوں’ کی مداخلت کو امریکہ برداشت نہیں کرے گا۔اس سے قبل مسٹر بولٹن نے وینزویلا کے حالات پر کہا تھا کہ امریکہ 1820 میں لکھے گئے ‘منرو اصول ’کو لاگو کر رہا ہے جس کا مقصد لاطینی امریکی ممالک کے اثرات سے مغربی نصف کرہ کی جمہوریت کو محفوظ کرنا تھا۔