گجرات۔پڑوسیوں کے دباؤ پر بدلنا پڑا مسلم خریدار کو مکان فروخت کرنے کا فیصلہ

,

   

ریسڈنٹس ویلفیر اسوسیشن کے دباؤ کی وجہہ سے ایک شخص کو اپنامکان ایک مسلم کو فروخت کے فیصلہ بدلنا پڑا۔ اسوسیشن نے گجرات کے ایک قانون کو حوالہ دیکر اس سودے پر این او سی دینے سے انکار کردیاتھا۔

وڈوڈرا۔گجرات میں وڈوڈرا کے ایک عالیشان علاقے میں رہنے والے کاروباری کو اپنا بنگلہ ایک مسلم خریدار کو فروخت کامنصوبہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔

انہیں ایسا ریسڈنس ویلفیر اسوسیشن کے دباؤ کی وجہہ سے کرنا پڑا‘ جس نے گجرات کے ایک قانون کا حوالہ دے کر اس سودے کے لئے این او سی دینے سے انکار کردیا۔

علاقائی امن ایکٹ کے تحت کسی دوسرے دھرم کے شخص کو جائیداد نہیں فروخت کی جاسکتی ہے۔

مہیش اپنابنگلہ ایک خریدار کو فروخت کرنا چاہتے تھے۔

ریسڈنٹس ویلفیر اسوسیشن کو ان کے اس فیصلے کی جانکاری تب ملی جب جے پی روڈ پولیس اسٹیشن نے ان سے اس معاملے میں حسب معمول پوچھ تاچھ کی

۔اتوار کے روز مذکورہ ہاوز سوسائٹی میں رہنے والے 90لوگوں نے اعتراض پر مشتمل مکتوب حوالے کیا۔

اس کے لئے گجرات کے علاقائی امن ایکٹ کے تحت جائید کی خرید وفروخت کے معاملے میں جائیداد ضبط کئے جانے کا بھی حوالہ دیاگیا ہے۔مہیش نے ان سے بحث کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے۔

اس کے بعد مہیش نے جے پی روڈ پولیس اسٹیشن کو لکھ کر دیدیا کہ وہ اپنی جائیداد فروخت کر نے کی اجازت پر مشتمل جو درخواست داخل کی تھی وہ واپس لے رہے ہیں