گرافی ٹسٹ کے لئے بھی تیار ہوں‘ اگر۔ ڈبیلو ایف ائی سربراہ برج بھوشن

,

   

اس سے قبل اتوار کے روز بی جے پی ایم پی نے کہاتھا کہ وہ2014میں سیاست سے سبکدوش ہوجانا چاہا رہے تھے مگر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس پر جاری رکھا ہے۔


نئی دہلی۔کشتی فیڈریشن برائے ہند(ڈبلیو ایف ائی) کے سربراہ او ربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایم پی برج بھوشن سنگھ جنھیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے‘ نے کہاکہ اگر اسٹار پہلوانوں ونیش پھوگاٹ اوربجرنگ پونیا کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجائے گاتو میں پالی گرافی ٹسٹ سے بھی گذرنے کے لئے تیارہوں۔

برج بھوشن نے ٹوئٹ کیاکہ”میں نارکو ٹسٹ‘ پالی گرافی ٹسٹ اور لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کے لئے تیار ہوں اگر ایسا ہی جانچ پہلوان وانیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کا بھی میرا ساتھ ٹسٹ کرایاجاتا ہے“۔

اس سے قبل اتوار کے روز بی جے پی ایم پی نے کہاتھا کہ وہ2014میں سیاست سے سبکدوش ہوجانا چاہا رہے تھے مگر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس پر جاری رکھا ہے۔


بی جے پی کے کاسر گنج سے ایم پینے دہلی سے گونڈا واپسی کے بعد اپنے لوک سبھا حلقہ کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ ایودھیامیں 5جون کو منعقد ہونے والی چیتنا مہاریالی کے لئے وہ عوامی سے مدد کی مانگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”میں 2014میں خود سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاناچاہارہاتھا۔ مگر امیت شاہ نے 2014کے لوک سبھا الیکشن کے دوران مجھے اس کی اجازت نہیں دی۔

پہلوانوں کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات کے متعلق پوچھنے پر برج بھوشن نے کہاکہ ”اگر کوئی جھوٹ بولنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو وہ کیا کرسکتے ہیں“۔

متعدد پہلوان جس میں بجرنگ پونیا‘ ونیش پھوگاٹ او رساکشی ملک بھی شامل ہیں جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ایف ائی سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگارہے ہیں اور ان کی گرفتاری کی مانگ کررہے ہیں۔

عدالتی کاروائی جاری ہے۔عدالت کے احکامات پر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کی شکایت پر ایک ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔ عدالت کے احکامات کے باوجود کافی تاخیر سے دہلی پولیس نے اس ضمن میں احتجاج کررہے پہلوانوں کے بیانات قلمبند کئے۔

خاتون پہلوانوں کی جانب سے برج بھوشن شرن سنگھ پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی عدالت نے حکم دیاہے۔