گروگرام۔حملے کی زد میں آنیوالی مسجد کے اندر چھپے ہوئے عورتوں اوربچوں کوسکھ پڑوسی نے بچایا

,

   

منگل کے روز تازہ جھڑپوں کے دوران متعدد دوکانات اور تنصیبات کو آگ لگادی گئی ہے۔ ہریانہ چیف منسٹر نے کہاکہ 44ایف ائی آر درج ہوئے ہیں اور 70

لوگوں کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔
ہریانہ کے گروگرام میں تشدد کے تازہ واقعات میں متعدد وکانات اوردیگر کاروباری تنصیبات کواس وقت جلاکر خاکستر کردیاگیاجب گروگرام کے سیکٹر 70میں منگل یکم اگست کے شام کو یہ واقعات پیش آئے تھے۔

ایک مسجد کو سہانا ضلع میں دائیں بازو کے ہجوم نے مبینہ تباہ کردیا۔خیال کیاجاتا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا جب مسجد کے اندر بچے اورعورتیں پھنسے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/meerfaisal01/status/1686412294258077696?s=20

ہجوم کے جانے کے بعد پڑوسی سکھ برداری کے لوگ مسجد کے اندر چھپے لوگوں کو بچانے کے لئے ائے اور خواتین او ربچوں کے لئے بسوں کاانتظام کیا۔

یہ 31جولائی کووشواہندو پریشد کے زیر اہتمام ایک شو بھا یاترا کے دوران مذہبی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ضلع نوح میں تشدد میں دو ہوم گارڈزاورایک 19سالہ امام سمیت 5افراد کی موت کے بعد ہواہے۔

منگل کے روز تازہ جھڑپوں کے دوران متعدد دوکانات اور تنصیبات کو آگ لگادی گئی ہے۔

ہریانہ چیف منسٹر نے کہاکہ 44ایف ائی آر درج ہوئے ہیں اور 70لوگوں کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔

درایں اثناء ہریانہ کے میوات علاقے میں جاری تشدد کے خلاف و ی ایچ پی نے چہارشنبہ کے روز قومی سطح پر ایک احتجاج کا اعلان کیا۔