گریراج نے 14فبروری کو ”یوم گائے کو گلے لگاؤ‘ جشن منانے کی حمایت کی

,

   

انیمل ہسبنڈری ویلفیر بورڈآف انڈیانے لوگوں پر زوردیا کہ وہ یوم عاشقان کے طور پرمنائے جانے والے14فبروری کے دن کو ’یومِ گائے کوگلے لگاؤ‘ کے طور پر منائیں۔


نئی دہلی۔انیمل ہسبنڈری بورڈ آف انڈیا کی اڈوائزری میں 14فبروری کے روز ’یوم ِ گائے کوگلے لگاؤ‘ منانے کو کہاگیاہے جس پرمرکزی وزیرگریراج سنگھ نے کہاکہ ہر کوئی گائیوں سے محبت کرتا ہے۔

مذکورہ منسٹر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک بہترین فیصلہ لیاگیاہے‘ گائیوں کو گلے لگانا چاہئے۔ پرشوتم روپالا جی کی وزرات کے فیصلے کا میں خیر مقدم کرتاہوں۔

ہم سب کو گائے سے محبت کرنا اور اس کو گلے لگانا چاہئے“۔ مرکزی وزیر سادھو نرنجن جیوتی نے بھی فیصلہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک گائے میں 33کروڑ دیوی دیوتارہتے ہیں“۔ سادھو نرنجن نے کہاکہ ”گائے کو ہماری ماں تسلیم کیاجاتا ہے او راس کو ہمیں گلے لگانا چاہئے۔

گائے میں 33کروڑ دیوی دیوتا رہتے ہیں۔ میں عزت مآب وزیر کی شکر گذارہوں۔ پیدائش سے موت تک گائے ہمیں دودھ دیتی ہے‘ ہم اس کو دودھ پیتے ہیں۔ جب ماں نو ماہ اپنے پیٹ میں رکھ کرجنم دیتی ہے تو پھر جب اس کو پوجاکرتے ہیں تو گاؤ ماتا کی کیوں نہیں؟“۔

گائے میں پوشیدہ فوائد اور ’ویدک روایت‘ کو منانے کے مقصد سے انیمل ہسبنڈری ویلفیر بورڈآف انڈیانے لوگوں پر زوردیا کہ وہ یوم عاشقان کے طور پرمنائے جانے والے14فبروری کے دن کو ’یومِ گائے کوگلے لگاؤ‘ کے طور پر منائیں۔

مذکورہ انیمل ویلفیر بورڈ نے ایک بیان میں جانکاری دی ہے کہ ”ہم جانتے ہیں کہ گائے ہندوستانی ثقافت اور دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے‘ ہماری زندگیوں کو برقرار رکھتی ہے اور میویشیوں کی دولت اور حیاتیاتی تنوع کی نمائندگی کرتی ہے۔

او راس کو ”کامدھینو“ او ر”گاؤ ماتا“ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس کی پرورش کرنے والی ما ں جیسی فطرت ہے‘ جو انسانیت کو تمام دولت فراہم کرنے والی ہے“۔ اعلامیہ جاری ہونے کے بعد اترپردیش حکومت کے ریاستی بورڈ نے بھی لوگوں پر 14فبروری کے روز’یوم گائے کو گلے لگاؤ“ منانے کا زوردیاہے۔