ہائی کورٹ۔آج تک کے سدھیر چودھری کے خلاف3اکٹوبر تک کوئی زبردستی کی کاروائی نہیں

,

   

ائی پی سی کی 153اے(مذہب کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینا) اوردیگر دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج ہے۔
بنگلورو۔مذکورہ کرناٹک ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 3اکٹو بر تک آج تک نیوز چینل کے کنسٹنگ ایڈیٹر سدھیر چودھری کے خلاف کوئی تیز رفتار کاروائی نہ کرے۔

اس سے قبل ہائی کورٹ نے 15ستمبر کے روز پولیس کو ہدایت دی تھی کہ بنگلورو کے شیشادری پورم پولیس اسٹیشن پر چودھری پر درج ایف ائی آ ر کے ضمن میں چہارشنبہ تک ان کے خلاف کوئی جارحانہ کاروائی نہ کریں۔

چودھری کی درخواست جسٹس ہیمنت چندن گودار کی سنگل جج بنچ پر 4بجے شام کو پیش کی گئی تھی۔تاہم وقت کی تنگی کے سبب عدالت دلائل سننے سے قاصر رہی ہے۔


کرناٹک مینارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے اسٹنٹ ایڈمنسٹرٹیو افیسر شیو ا کمار ایس نے شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایاگیاتھا کہ چودھری نے آج تک چینل پر ایک نیوز پروگرام کے ذریعہ غلط معلومات پھیلائی جس میں حکومت پر اقلیتوں کی خوشنودی کا الزام لگایاگیاتھا۔

ائی پی سی کی 153اے(مذہب کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینا) اوردیگر دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج ہے۔

اس میں الزام لگاگیا ہے کہ کرناٹک حکومت کی ”سوالمبی سارتی اسکیم“ جو مذہبی اقلیتوں کو تین لاکھ روپئے سے زائد کی کمرشیل ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خریدی کے لئے بینک لون پر پچاس فیصد کی رعایت فراہم کرتی ہے کے متعلق غلط جانکاری کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کومتاثر کرنے کی چودھری نے سازش کی ہے۔