ہتھارس کی اجتماعی عصمت ریزی متاثرہ کی مدد کریں۔ سوارا بھاسکر کی رام داس اتھوالے پر تنقید

,

   

سوارا بھاسکرنے کہاکہ یہ بہت بڑی بات ہوگی ک اگر رام داس اتھوالے ہتھارس اجتماعی عصمت ریزی متاثرہ کی حمایت میں اسی طرح مدد پیش کریں گے

ممبئی۔بی ٹاؤن کی اداکارہ سوارا بھاسکر جو بے باکی کے ساتھ اپنی بات رکھنے کے لئے پہچانے جاتی ہیں اور ان دنوں انڈسٹری میں جاری تنازعات پر کھل کر بات کررہی ہیں

نے حال ہی میں راجیہ سبھا کے ایم پی رام داس اتھوالے پر چوٹکی لی جنھوں نے پائیل گھوش کی انوراگ کشپ کے خلاف اپنی لڑائی میں مذکورہ اداکارہ کی مدد کررہے ہیں۔

سوارا بھاسکر نے اس بات کی بھی توقع ظاہر کیاکہ وہ ہتھارس اجتماعی عصمت ریزی کاشکار اور اس کی فیملی کے لئے بھی اسی طرح کی مدد کریں گے

رام داس اتھوالے پر سوارا بھاسکر کا ٹوئٹ
اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سوارا بھاسکر نے پائیل گھوش کی رام داس‘ پائیل کے وکیل ستپوتح اور مہارشٹرا گورنر بی سی کوشیاری کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

سوارا بھاسکر نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”یہ بہت بڑی ہوگی کہ اگر رام داس اتھوالے ہتھرس اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ اور اس کی فیملی کے ساتھ بھی اپنی حمایت پیش کریں گے“

اس سے قبل پائیل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گورنر بی ایس کوشیاری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی

ہتھرس اجتماعی عصمت ریزی متاثرہ
ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھرس کے ایک گاؤں میں دوہفتے قبل ایک 19سالہ لڑکی کی چار اونچی ذات والوں نے عصمت لوٹ لی تھی۔

منگل کے روز شدید زخمی سے وہ لڑکی دہلی کے اسپتال میں جانبرنہ ہوسکی‘ جس کے بعد انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

درایں اثناء کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اترپردیش میں نظم ونسق پوری طرح بے قابو ہوگیاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اس واقعہ پر اپنا ردعمل دیں اور خاطیوں کے خلاف سابق آموز کروائی کی ہدایت دیں۔

 

قبل ازیں یوتیہ ادتیہ ناتھ نے ہتھرس اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کی جانچ کے لئے ایک3رکنی ایس ائی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی تھی