ہلدوانی تشدد:5گرفتار‘19افراد کے خلاف مقدمات درج

,

   

ہلدوانی کے مضافاتی علاقوں سے کرفیو ہٹادیاگیا ہے‘ مگر بندھ پھول پورہ علاقے میں کرفیو برقرار ہے۔ انٹرنٹ خدمات اب بھی مسدود ہیں۔


ہلدوانی۔اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں پیش ائے تشد کے ضمن میں پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے اور 19افراد کے خلاف کے علاوہ کم ازکم 5000(نامعلوم) افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی کے محلے بند ھ پھول پورہ علاقے میں پیش ائے تشدد میں 300سے زائد افراد زخمی اور پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بندھ پھول پورہ میں ایک مسجد اور مدرسہ سمیت کئی اداروں کو جوکہ سرکاری اراضی پر ’غیر قانونی طور پر تعمیر‘کئے گئے تھے‘ منہدم کئے جانے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا‘ جس سے مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور میڈیا والوں پر پتھراؤ کیا۔

تین لوگ جو شدید طور پر زخمی ہیں کا شہر کے سوشیل تیواری اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔ ڈی جی پی ابھینو کمار نے کہاکہ اس تشدد میں 6کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیاگیا ہے۔

مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما ہونے سے روکنے کے لئے یو اے پی اے او راین ایس اے کے تحت شر پسندوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ڈی جی پی نے جانکاری دی ہے کہ تشدد میں ہونے والے نقصان کا معاوضہ معاوضہ بھی فسادیوں سے وصول کیاجائیگا۔ ہلدوانی شہر کا ون بھول پورا علاقے سات زونوں میں تقسیم کردیاگیا ہے اور سات مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) کو بطور نوڈل افیسر ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ درایں اثناء ون بھول پورہ میں کرفیو میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے وہیں ہلدوانی سے تحدیدات ختم کردئے گئے ہیں۔۔


ہلدوانی کے مضافاتی علاقے سے کرفیو ہٹالیاگیا
ہلدوانی کے مضافاتی علاقوں سے کرفیو ہٹادیاگیا ہے‘ مگر بندھ پھول پورہ علاقے میں کرفیو برقرار ہے۔ انٹرنٹ خدمات اب بھی مسدود ہیں۔فبروری 10کے روز مضافات میں دوکانیں کھلی رہیں مگر اسکول بند رہے۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی) پولیس لاء اینڈآرڈر پی انشومن جو ہلدوانی میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں نے کہاکہ ”متاثرہ علاقے میں مسلسل گشتی چل رہی ہے اور حالات قابو میں ہیں“۔

سوشیل میڈیا کے ذریعہ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انٹرنٹ خدمات بدستورمعطل ہیں مذکورہ اے ڈی جی نے کہاکہ بندھ پھول علاقے میں جہاں پر کرفیو اب بھی نافذ ہے کے مکینوں کو ضروری سامان کی خریدی کی اجازت دی گئی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ کاتھو گوڈم تک ٹرین خدمات کو بحال کردیاگیا ہے۔ مذکورہ افیسر نے مزیدکہاکہ کسی بھی مقام سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی کوئی تازہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔