ہماچل پردیش میں انتخابات12نومبر کو ہوں گے‘ نتائج کا اعلان 8ڈسمبرکے روز

,

   

مذکورہ کمیشن نے 18فبروری 2023کو ختم ہونے والی گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاہے
مذکورہ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز کافی عرصہ سے زیرانتظار ہماچل پردیش ریاستی اسمبلی انتخابات کااعلان کردیا ہے جو12نومبر کے روز منعقدہونے والے جس کے نتائج 8ڈسمبر کو اعلان کئے جائیں گے۔

اسمبلی انتخابات کی تاریخ او ر اوقات کے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کے ساتھ گجرات اورہماچل پردیش میں توقع کی جارہی ہیں کہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہوجائیں گے۔ یہ پہلامرتبہ ہے پچھلے دوسالوں میں ریاستی انتخابات خوفناک کرونا وائرس کے بغیرانتخابات کرائے جارہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو شکلا نے جمعہ کے روز کہا میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”کرونا وائرس اب تشویش کی بات نہیں رہی ہے“۔

ہماچل پردیش میں 68اسمبلی سیٹیں ہیں اور اکثریت کے 35چاہئے۔ مذکورہ 68سیٹوں کے لئے ریاست میں 55لاکھ اہل رائے دہندے ہیں۔ ای سی کے بموجب1.86لاکھ رائے دہندے پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں‘ وہیں 1.22لاکھ 80سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں۔

ہماچل پردیش میں 2017کے انتخابات کے بی جے پی نے 68اراکین کے ایوان میں 44سیٹوں پر واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس نے 21سیٹوں پر جیت حاصلکی جبکہ دو آزا د امیدوار اور سی پی ائی(ایم)نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی تھی۔

تناسب کے حساب سے بی جے پی جملہ ووٹوں کا 48.79فیصد حاصل کیاجبکہ کانگریس41.68اور آزاد امیدواروں نے 6.34فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔مذکورہ کمیشن نے 18فبروری 2023کو ختم ہونے والی گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاہے۔

سی ای سی نے کہاکہ کمیشن ماضی کی ترجیحات پر عمل ہوکر گجرات اسمبلی کے شیڈول کو ملتوی کرتے ہوئے اعلان کو برقرار رکھے گا۔

اس سال کے ابتداء میں جب ان پانچ ریاستوں میں اترپردیش‘ منی پور‘ گجرات‘ گوا اورپنجاب میں انتخابات کرائے گئے تھے‘ ہندوستان میں کرونا وائرس کی نئی وبائی قسم اومائیکران عروج پرتھی‘ جس کے وجہہ سے کچھ حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس وبائی قسم کے انتظامیہ کو ملک کے کئی بڑی شہروں میں تحدیدی اقدامات اٹھانے کے لئے مجبور کیاتھا۔ درایں اثناء بی جے پی کو گجرات اور ہماچل پردیش میں حکمران جماعت ہے‘ ان دونوں ریاستوں میں واپس اقتدار میں آسانی کے ساتھ آنے پر نظر جمائے ہوئے ہے۔