ہمت ہے تو اور ایف ائی آر درج کرو‘ میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ راہول گاندھی

,

   

گوہائی پولیس نے منگل کے روز گاندھی اور دیگر کے خلاف ریاست کی درالحکومت میں ہولناک تشدد کی کاروائیاں کرنے کے لئے خود سے کاروائی کرتے ہوئے ایف ائی آر درج کی ہے


بار پیٹا۔ مبینہ طور پر اشتعال دلانے کے معاملے میں گوہاٹی پولیس کی جانب سے اپنے او رکانگریس کے دیگر قائدین کے خلاف ایک کیس درج کرنے کے اگلے روز راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی کی زیرقیادت ریاست میں ان کے خلاف ”آہ جتنا کرسکتے ہیں اتنے مقدمات“ درج کرنے کی ہمت دیکھانے مگر وہ خوفزدہ نہیں ہونے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

بارپیٹاضلع میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے ساتویں دن ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے آسام کے چیف منسٹر ہیمانتا بسواس سرما کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اوراراضیات اور چھالیا سے متعلق سلسلہ وار الزامات لگاتے ہوئے انہیں ملک کے ”سب سے بدعنوان چیف منسٹر“ قراردیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”مجھے معلوم نہیں کہ ہیمانتا بسواس کوکس نے سونچ دی ہے کہ مقدمات درج کرنے سے میں ڈر جاؤں گا۔ تم جتنے چاہے مقدمات درج کرو۔ مزید 25مقدمات درج کرو‘ تم مجھے ڈرا نہیں سکتے۔

بی جے پی آر ایس مجھے ڈرا نہیں سکتی ہے“۔گوہائی پولیس نے منگل کے روز گاندھی اور دیگر کے خلاف ریاست کی درالحکومت میں ہولناک تشدد کی کاروائیاں کرنے کے لئے خود سے کاروائی کرتے ہوئے ایف ائی آر درج کی ہے۔گاندھی نے کہاکہ ”بی جے پی آر ایس ایس آسام کی تاریخ‘ زبان او رتہذیب کو مٹادینا چاہتی ہے۔ وہ آسام کو ناگپور سے چلانا چاہتے ہیں‘ مگر ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

آسام چلے گا تو صرف آسام سے چلے گا“۔آسام میں سلسلہ وار بدعنوانی کے معاملات پیش آنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے سرما کو ملک کا ”سب سے بدعنوان چیف منسٹر“ قراردیا۔گاندھی نے کہاکہ ”جب وہ (سرما) آپ سے بات کرتے ہیں تو وہ آپ کی زمین چوری کرتے ہیں۔

جب وہ آپ کی سپاری چباتے ہیں تو سپارے کے کاروبار کو ختم کردیتے ہیں۔ سرما نے کازیرنگا نیشنل پارک میں بھی اراضی حاصل کی ہے“۔ کانگریس ایم پی نے یہ بھی الزام لگایاکہ وزیراعظم نریدنر مودی‘ یونین منسٹر امیت شاہ اور سرما کے دل ”نفرت سے بھرے ہوئے ہیں“۔