ہمیشہ کے لئے نہیں ہے کشمیر میں دفعہ 370۔امیت شاہ

,

   

دھرم کے نام پر دیش کی تقسیم کرنا نہرو کی بھول تھی۔ ان کی غلطی سے ایک تہائی کشمیر پاکستان کے قبضہ میں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ محمد محمودعلی

نئی دہلی۔ لوک سبھا میں پہلی بار کوئی تجویز اور قانون رکھ رہے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جب کشمیر معاملے مسلئے کے لئے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کوذمہ دار ٹہرایا تو ہنگامہ ہوگیا۔

نہرو کے نام کا ذکر ہونے پر کانگریس نے جم کر مخالفت کی۔شاہ نے چھ مہینے تک گورنر راج میں توسیع اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تحفظات فراہم کرنے پر مشتمل قراردادپیش کی۔

جمعرات کے روز لوک سبھا نے اس کوبھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔

اس سے قبل کشمیر کے تمام مسائل کے لئے شاہ نے کانگریس اوراسکی قیادت کرنے والے نہرو کوذمہ دار ٹہرایا۔

شاہ نے کہاکہ آج صرف جموں کشمیر میں دفعہ 370ہے جس کو اس وقت کے وزیراعظم نہرو نے لاگو کیاتھا(جموں کشمیرکو خصوصی موقف فراہم کرنے والا)ارٹیکل 370کاعارضی ہے‘ مستقل نہیں۔

کانگریس کی وجہہ سے مذہب کے نام پر ملک کی تقسیم ہوئی۔ یہ ساگر سے گہری غلطی تھی۔

کانگریس اگر ایسا نہ کرتی تو دہشت گردی کا مسئلہ ہی نہیں ہوتاتھااورنہ ہی ایک ایک تہائی کشمیر ہم سے الگ پاکستان کے قبضے میں ہوتا۔