ہندوستان سے یواے ای کے لئے جولائی12-26سے اسپائس جٹ پروازیں شروع کریں گے

,

   

یواے ای کی جانب سے چلائے جارہی چارٹر فلائٹس کو منظوری دی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی شہریو ں کو یواے ای سے ہندوستان لے کر ائے او ر منسٹری نے کہاکہ واپسی کے وقت ”ائی سی ائی سے تسلیم شدہ یواے ای کے شہریوں“ کو واپس لے کر اڑان بھریں۔

نئی دہلی۔ اسپائس جٹ نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ہندوستان کے شہروں سے متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ کے کے لئے 12جولائی اور 26جولائی کے درمیان میں اہل”ائی سی اے تسلیم شدہ یواے ای باشندوں“کے لئے پروازیں شروع کریں گے۔

شناخت اور شہریت کے لئے یواے ای کے خود مختار انتظامیہ کے طور پرائی سی اے کو جانا جاتا ہے۔ملک میں داخل ہونے کیلئے کسی بھی اڑان ے سے قبل درست رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے ایک مسافر کو ائی سی اے سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔

ایک صحافی بیان میں مذکورہ ائرلائن نے کہاکہ وہ دہلی‘ ممبئی‘ کوزیکوٹی‘ اور کوچی سے یواے ای کے لئے پروازیں شروع کریں گے۔اس بیان میں کہاگیا ہے کہ ”مذکورہ پروازوں میں وہی مسافروں کو لے جایاجائے گا جس کی منزل متحدہ عرب امارات ہے۔

راس الخیمہ ائیر پورٹ سے اسپائس جٹ مسافرین کے لئے مفت دوبئی‘شارجہ‘ اور ابوظہبی کے سفر کے لئے کوچس مہیا کرائے گا“۔کرونا وائرس عالمی وباء کی وجہہ سے ہندوستان نے تمام مقرر عالمی پروازوں کو منسوخ کردیاہے۔

کئی ہندوستانی شہری جس کے پاس یواے ای کادرست رہائشی اجازت نامہ موجود ہے اور فی الحال ہندوستان میں ہے وہ پچھلے کچھ ہفتوں سے اس بات کی سوشیل میڈیا پر شکایت کررہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان میں ہوائی پروازو ں کا فقدان ہے

۔ مذکورہ سیول ایویشن منسٹری نے 9جولائی کے روز ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ ”حکومت ہند او ریواے ای کے درمیان قریبی تعلقات کے حصہ کے طور پراور فی الحال ہندوستان میں

پھنسے ہوئے یواے ای کے باشندوں کو متحدہ عرب امارات واپس لوٹنے کی مدد کے پیش نظر دونوں ممالک کی مذکورہ سیول ایویشن اتھارٹیز نے 12جولائی 2020سے انتظامات کے ساتھ اپنی کارکردگی شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے“۔

یواے ای کی جانب سے چلائے جارہی چارٹر فلائٹس کو منظوری دی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی شہریو ں کو یواے ای سے ہندوستان لے کر ائے او ر منسٹری نے کہاکہ واپسی کے وقت ”ائی سی ائی سے تسلیم شدہ یواے ای کے شہریوں“ کو واپس لے کر اڑان بھریں۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ ہندوستان سے یواے ای کے سفروں پرتمام پروازیں گلف ممالک جانے والی مسافرین کو لے کر آڑان بھریں گی۔

مذکورہ منسٹری نے یہ بھی کہاکہ”ہندوستانی جہازیں جن کو متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہریوں کو لانے کی اجازت دی گئی ہے

انہیں متحدہ عرب امارات کے باشندوں (یواے ای سے ہندوستان واپس لوٹ رہے ہیں)جو ہندوستان سے یواے ای کے سفر پر ہیں انہیں بھی سفر میں شامل کرسکتے ہیں“۔