ہندوستان میں کویڈ19کے نئے18795معاملات درج‘ کیرالا میں 11,699معاملات

,

   

ہندوستان میں معاملات کی جملہ تعداد 3,36,97,581تک پہنچ گئی ہے‘ جس میں فعال معاملات2,92,206تک کم ہوئے ہیں‘ جو پچھلے192ایام میں سب سے کم ہے


نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ 19کے 18795نئے معاملات درج ہونے کے ساتھ منگل کے روز 201دنوں بعد ہندوستان میں 20,000سے کم معاملات درج ہوئے ہیں‘ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

کویڈ 19کے ملک بھر میں 18,795میں 11,699معاملات کیرالا سے درج ہوئے ہیں۔ہندوستان میں معاملات کی جملہ تعداد 3,36,97,581تک پہنچ گئی ہے‘ جس میں فعال معاملات2,92,206تک کم ہوئے ہیں‘ جو پچھلے192ایام میں سب سے کم ہے


جملہ معاملات میں فعال معاملات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے‘ جو فی الحال 0.87پر مشتمل ہے اور مارچ2020سے اب تک یہ سب سے کم ہے۔ وزرات صحت کے بموجب اب تک اس وباء سے 32,9,58,002لوگ صحت یاب ہوئے ہیں‘ جس میں 26,030لوگ پچھلے 24گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں۔

مذکورہ ملک میں مارچ2020کے بعد یہ سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ہے‘ جو فی الحال 97.81فیصد کی شرح پر ہے۔مرنے والوں کی تعداد نئے 179اموات کے ساتھ جملہ 4,47,373تک پہنچ گئی ہے‘ درایں اثناء یومیہ مثبت شرح 1.42فیصد درج کی گئی ہے۔

یہ مسلسل 29دنوں میں تین فیصد سے کم رہی ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح1.88فیصد تک کم ہوئی ہے۔

یہ پچھلے 95دنوں میں تین فیصد سے کم رہی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بموجب پیر کے روز تک 13,21,780نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس کے بعد جملہ 56,57,30,031نمونوں کی جانچ اب تک کی گئی ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں ٹیکہ مہم کے تحت 87.07کروڑ ٹیکہ دئے ہیں۔اب تک جو ملک بھر میں ٹیکہ لگائے گئے ہیں ان کی جملہ تعداد 97,07,08,636ہے جس میں سے پچھلے 24گھنٹوں میں دئے گئے 1,02,22,525خوارکیں بھی شامل ہیں۔