ہندوستان کو ایسے اپوزیشن کی ضرورت ہے جو حکمران جماعت سے خوفزدہ نہ ہو۔ ممتا کو وزیراعظم ہونا چاہئے۔ سوامی

,

   

ٹی ایم سی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوامی نے کہاکہ انہیں ”بلیک میل کرنا ناممکن“ ہے۔
کلکتہ۔بی جے پی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرسبرامنیم سوامی نے کہاکہ ملک کو ایک حقیقی اپوزیشن کی ضرورت ہے جو برسراقتدار جماعت سے خوفزدہ نہ ہو۔ٹی ایم سی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوامی نے کہاکہ انہیں ”بلیک میل کرنا ناممکن“ ہے او رکہاکہ انہیں ہندوستان کا وزیراعظم ہونا چاہئے۔

یہاں پر ایف ائی سی سی کے ویمنس وینگ ایف ایل او کی جانب سے منقعدہ ایک انٹریکٹیو سیشن پر بات کرتے ہوئے سوامی نے کہاکہ ”میں بھی یہ سمجھتاہوں کہ ملک کو ایک حقیقی اپوزیشن کی ضرورت ہے جس کو اقتداروالے لوگ ڈر نہیں پاسکتے ہیں“۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ”میں جانتا ہوں آج بہت سارے لوگ ہیں۔ جو موجود ہ حکومت کے خلاف ایک حد سے آگے نہیں جاسکتے ہیں۔ کیونکہ انہیں جواب میں ای ڈی یا کچھ کاانہیں خوف ہے۔ ہندوستانی جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے“۔

انہوں نے اس بات پر بھی زوردیاکہ ہندوستان کو ایک اپوزیشن کی ضرورت ہے جو برسراقتدار جماعت کا ”ایک دوست نہیں“ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”آپ کو ایسے بہت سے لوگ مل سکتے ہیں۔

کچھ یہ بڑے جوش سے کرتے ہیں اور کچھ خاموشی کے ساتھ کرتے ہیں“۔ ممتا کو سی پی ائی(ایم) کے ساتھ لڑائی کے وقت سے جاننے کی بات کرتے ہوئے سوامی نے کہاکہ ”ممتا بنرجی کو ہندوستان کو وزیراعظم ہونا چاہئے۔

وہ ایک باہمت عورت ہیں۔ دیکھیں انہوں نے کیسے کمیونسٹوں سے مقابلہ کیا۔ میری دس دن قبل ان سے ملاقات ہوئی جس کے متعلق کوئی نہیں جانتا ہے“۔

ان سے یہ پوچھنے پر کہ بنرجی او ران کے درمیان ملاقات کے دوران کیابات ہوئی‘ انہوں نے کہاکہ وہ 2024کیسا ہوگا اور اس وقت معیشت کا کیاخدوخال ہوگا اس کے متعلق تھی۔ٹی ایم سی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوامی نے کہاکہ انہیں ”بلیک میل کرنا ناممکن“ ہے۔