ہندوستان کی تحریک آزادی میں قبائیلیوں نے اہم رول ادا کیاہے۔ گہلوٹ

,

   

جئے پور۔ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے منگل کے روز کہاکہ ان کی حکومت ریاست میں قبائیلیوں کی ترقی کیلئے تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔دنیا کے مقامی لوگوں کا عالمی دن جوہرسال 9اگست منایاجاتا ہے‘گہلوٹ نے بانسواڑہ کے مانگڑھ اور سنگڈونگری میں 399کروڑ کے مختلف کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

منگڑھ دھام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف ترقیاتی پراجکٹوں کی قبائیلی علاقوں سے منسوب کیاہے۔مذکورہ چیف منسٹر نے مان گڑھ یادگارِ شہیداں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن قبائیلیوں کو درپیش مسائل اور ان کا تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اس دن ایک عام تعطیل کا دن قراردیاہے۔گہلوٹ نے کہاکہ ہر خاندان کو صحت کی سکیورٹی چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے حکومت سے مل رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ چیف منسٹر نے باگی ڈاؤرا اور آنند پوری کے اسپتالوں کی گنجائش میں 100بیڈس تک کی توسیع کرنے کا اعلان کیاہے۔ سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن نے کہاکہ قبائیلی نے ملک کی آزادی میں کافی اہم رول ادا کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ راجستھان حکومت ان کی اجاگر کرنے کے لئے غیر معمولی کام کررہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر گوئند سنگھ نے کہاکہ راجستھان حکومت نے ہمیشہ غریبو ں او رضرورت مندوں کی ترقی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل چیف منسٹر نے اناس ندی بانسواڑھ یں سنگڈونگری پر ایک برج تعمیر کرنے کے لئے 42کروڑ کا لاگت سے سنگ بنیاد رکھا۔