یدایوراپا نے انتخابی سیاست سے استعفیٰ کااعلان کردیا

,

   

یدایوراپا نے کہاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں وہ مقابلہ نہیں کریں گے۔
بیلگاوی۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یدایوراپا نے انتخابی سیاست سے استعفیٰ کا پیر کے روز اعلان کردیاہے۔ یدایوراپا جو بی جے پی کی پارلیمنٹری کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے تاہم واضح کردیاکہ وہ سیاست میں برقرار رہیں گے۔

یہاں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے یدایوراپا نے کہاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں وہ مقابلہ نہیں کریں گے ا ور مزیدکہاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی الیکشن کا منصوبہ نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”میں اب80سال کا ہوگیاہوں۔

میں الیکشن نہیں لڑوں گا“۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیاست میں سرگرم رہیں گے اور ریاست میں بی جے پی حکومت کودوبارہ اقتدار میں لانے کے واحد مقصد سے اب کام کریں گے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”میرا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کو 2024کے لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ اقتدار واپس لانے کو یقینی بنانا بھی رہے گا“۔پارٹی نے اپنی بیٹے بی وائی وجیندر کو ایک مناسب جگہ فراہم کرنے کے لئے کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ جہاں سے نمائندگی کرتے ہیں شکاری پورا اسمبلی حلقہ سے وجیندر کے مقابلہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ بعدازاں انہو ں نے کہاکہ پارٹی اس بات کافیصلہ کریگی۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کا دعوی ہے کہ یدایوراپا کو پارٹی کے اندر دبادیاگیا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ یاترائیں کرنے اورٹورس پر جانے سے روک دیاگیاہے۔ ان کا اس اعلان سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔