یروشلم میں بس پر ہوئی فائرینگ میں 8اسرائیلی زخمی‘ مشتبہ گرفتار

,

   

اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں یروشلم کے مقبوضہ شہر میں ایک کمانڈوکی فائرینگ میں کم ازکم اٹھ اسرائیلی باز آبادکار زخمی ہوئے ہیں‘ جس میں سے 2کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیاہے۔

مذکورہ حملہ کا ہدف ایک اسرائیلی بس تھے جس میں یروشلم کے مقبوضہ شہر کے قریب بازآبادکار سوار تھے۔

اسرائیلی ایمبولنس نے بتایاکہ اٹھ زخمیوں کو یروشلم کے مغربی گیٹ کے قریب تین مختلف مقامات سے منتقل کیاگیاہے۔بدلے میں اسرائیلی قابض پولیس نے اشارہ دیاکہ حملے میں چار امریکی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/paltimes2015/status/1558584504025075714?s=20&t=vpIaERNejeheDwPWRxpF7A

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کاکہنا ہے کہ حملہ میں فائرینگ یروشلم میں 10اور 15سکنڈس کے لئے ہوئی ہے جس کو ایک شخص نے انجام دیاہے‘ جس نے 10گولیاں ایک بس اور دیگر دو گاڑیوں پر چلائیں اورفرار ہوگیاہے۔

اسرائیلی چینل12کی خبر ہے کہ ایک شوٹر نے یروشلم کے پرانے شہر میں ایک بس‘ ایک کار او رپیدل چلنے والوں پر فائرینگ کی ہے۔ حملے کے بعد قابض فوج نے تروشلم میں اپریشن کے مرتکب کی تلاش میں سلوان محلے میں دھاوا بول کر گرفتاریوں کی مہم شروع کردی۔

مقبوضہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں پولیس نے کہا ہے کہ فائرینگ کرنے والے حملہ آور نے پولیس کو خود سپردگی اختیار کرلی ہے اوراس کا ہتھیار بھی ضبط کرلیاگیاہے۔مذکورہ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ”چھ گھنٹوں کے تعقب کے بعد‘ فائیرنگ کا حملہ آور گرفتار کرلیاگیاہے“

مذکورہ حملہ ایک ایسے وقت میں پیش آیاہے جب مقبوضہ مغربی کنارہ میں مزاحمت کرنے والے جنگجوؤں کے قتل او رگرفتاری اور دس روز تک اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے جارحانہ حملوں میں درجنوں جانیں چلے جانے کے علاوہ بے شمار فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد پیش آیاہے۔

اسرائیل کی حارجانہ کاروائیوں میں کم از کم 49لوگ بشمول اسلامک جہاد کے جنگجو‘ خواتین او ر بچوں کی شہادت کے باعث کشیدگی میں شدت پیدا ہوئی ہے‘ اور یہ سلسلہ جنگ بندی کا اعلان ہونے تک جاری رہا ہے۔

اتوار کی شام کو یہ جنگی طئے ہوئے‘ پیر کے روز غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان کی راہ داریوں کو کھولنے اجازت دی گئی تھی۔

منگل 9اگست کے روز تین فلسطینی بشمول الاقصہ شہید برگریڈس لیڈر ابراہیم ال نابوسی شمالی مشرقی کنارہ کے قدیم شہر نابلوس میں مقبوضہ دستوں کی جانب سے جارحانہ کاروائی میں شہید ہوئے ہیں