یوم آزادی کا جشن منانے کے لئے مفت کی سواری کا موقع

,

   

حیدرآباد۔سارے ملک میں 15اگست کے روز جشن آزادی منایاجاتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارا قومی دن ہے بلکہ اس روم تعطیل بھی دی جاتی ہے۔ سارے ملک آزادی کے جشن میں مسرور رہتا ہے۔

اس سنہری دن جشن کے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ مسٹر شیخ احمد جو جے جے ہندوستانی کے نام سے بھی مشہور ہیں دراصل وہ 63سالہ اٹوڈرائیور ہیں جو حکیم پیٹ‘ ٹولی چوکی میں رہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں ”ہندوستان جیسا ملک اور حیدرآباد جیسا شہر نہیں ہے“ اوروہ یوم آزادی کے روز محبت بانٹتے پھرتے ہیں۔

پچھلے چالیس سال سے مسٹر احمد اٹوچلارہے ہیں او روہ ہندوستانی تہذیب کی عکاسی میں یوم جمہوریہ‘ یوم آزادی او رگاندھی جینتی کے موقع پر مسافرین کو مفت سواری فراہم کرتے ہیں۔وہ یہ خصوصی سروس پندرہ سال سے لوگوں کو فراہم کررہے ہیں۔

سیاست ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے شیخ احمد نے کہاکہ ”میں اپنے ساتھی ہندوستانیوں کے لئے یہ خدمات مفت میں دے رہاہوں۔ ہم جشن آزادی کا حصہ بننا چاہتاہوں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”میں فخر سے کہتاہوں کہ ایک ہندوستانی مسلمانوں ہوں جس کو اللہ تعالی نے اپنے ساتھی ہندوستانیوں کی خدمت کرنے کا یہ موقع فراہم کیاہے“۔

وہ اپنی گاڑی 2010میں لی تھی کو نہایت خوبصور ت انداز میں سجا کر رکھتے ہیں اور اس نام بھی ”جے جے کی دلہنیا“ رکھا ہے۔

عام طور پر انہیں لوگ جے جے ہندوستانی کی نام سے جانتے ہیں اور لوگ انہیں جے جے بھائی بھی پکارتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے نام میں شامل جے جے کا مطلب ’جئے جوان‘ اور ’جئے کسان‘ ہے۔

عام طور پران کے علاقہ میں قوم پرچم کشائی کے بعد وہ اپنے مفت سروس کا آغاز کرتے ہیں۔

صبح8سے رات 8بجے تک اوررات میں بھی ان کی مفت سرویس کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ایسے موقعوں پر مسافرین کی جانب سے پیش کی جانے والی رقم بھی نہیں لیتا۔

اگر کوئی زبردستی کرکے مجھ سے درخواست پیش کرتاہے تو میں اس کو لے تو لیتا ہوں مگر بعد میں وہ پیسے کسی غریب کو دیدیتاہوں۔ میں چاہتاہو ں میرے اس سرویس کا ہر کسی کو فائدہ پہنچے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”میرے خدمات دعاؤں او رنیک تمناؤں کے لئے جو مجھے اپنے گاہکوں سے ملتی ہیں اور دنیامیں اس سے بڑے انعام کوئی دوسرا نہیں ہے“۔

اس مخصوص دن میں ہونے والے پیسوں کے نقصان کے متعلق جب ان سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ ”میں پیسوں کے لئے کبھی پریشان نہیں ہوتا اللہ تعالی نے مجھے اچھی صحت اور بہترین فیملی دی ہے۔

اگر اللہ نے چاہا تو ایک روز کا نقصان ایک گھنٹہ میں پورا کردے گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”میرے خدمات ہندوستانی ہونے کی خوشی ہے اور جب ضرورت پڑے گی تو میں پہلا شخص رہوں گا اس کی حفاظت کے لئے“

سیاست ڈان کام ہر کسی کو سال2019کے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہے

دل سے نکلے گی مار کر کبھی وطن سے الفت
میری مٹی سے بھی خوشبو وفا ائے گی
میں اٹھالوں گا بڑے شوق سے اس کو سر پر
خدمت قوم وطن میں جو بلا ائے گی
لال چند فلک