یوم جمہوریہ کے پروگرام میں ’جئے بھیم‘ جئے بھارت‘کا نعرہ لگانے والے دلت طالب علم کی پیٹائی۔ یوپی

,

   

سرکل افیسر پردیب کمار نے کہاکہ یہاں بانیا تھار پولیس اسٹیشن علاقے کے ایک اسکول پروگرام کے درمیان تین طالب علموں کے درمیان لڑائی کا ایک واقعہ پیش آیاتھا۔


سمبھال۔ پولیس کے مطابق یو م جمہوریہ کے موقع پرضلع کے ناراؤ لی ٹاؤن کے اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں تقریر ختم کرنے کے بعد ”جئے بھیم‘ جئے بھارت“ کا نعرے لگانے والے ایک دلت طالب علم کی مبینہ طور پر دو طالب علموں نے پیٹائی کردی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹوڈنٹ کی شکایت پر ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناروالی ٹاؤن کے سردار سنگھ انٹر کالج میں بارہویں جماعت کے ایک طالب علم نے جمعہ کے روز منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ کے موقع پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈ کر پرتقریر کی او ر اختتام پر ”جئے بھیم‘ جئے بھارت“ کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہاکہ اس پر ناراض دو طالب علموں نے جس کاتعلق اسی اسکول سے ہے اسکول کی گیٹ کے باہر مذکورہ دلت اسٹوڈنٹ کی پیٹائی کردی۔سرکل افیسر پردیب کمار نے کہاکہ یہاں بانیا تھار پولیس اسٹیشن علاقے کے ایک اسکول پروگرام کے درمیان تین طالب علموں کے درمیان لڑائی کا ایک واقعہ پیش آیاتھا۔


سرکل افیسر نے کہاکہ بانیا تہار پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 323‘504اور 506کے ساتھ ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھاپر ایک ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے