یوپی۔ رام رحیم کے ان لائن ’ست سنگ‘ میں اسکولی طلبہ کی شرکت‘ تحقیقات کا حکم۔

,

   

ان لائن ’ست سنگ‘ کا انعقاد یوپی کے شاہجہاں پور ضلع میں وشنو واٹیکا نے کیاتھا۔
اترپردیش۔ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رحیم جس کو عصمت ریزی اورقتل کے معاملے میں سزائی سنائی جانے کے بعد پیرول پر جو باہر ہے کے ان لائن’ست سنگ“ میں شرکت کرنے والے اسکولی بچوں پرمشتمل ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایک تحقیقات کا حکم دیاگیاہے۔

ان لائن ’ست سنگ‘ کا17نومبر کے روز انعقاد یوپی کے شاہجہاں پور ضلع میں وشنو واٹیکا نے کیاتھا’جس میں یونیفارم زیب تن کئے ہوئے300کے قریب اسکولی طلبہ نے بھی شرکت کی ہے۔

واقعہ منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی وشواہندو پریشد اوربجرنگ دل کے کارکنان پرمشتمل ایک گروپ موقع پر پہنچا اور منتظمین کے خلاف احتجاج کیا۔

جانکاری ملنے کے بعد قریب کے پولیس اسٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔

پوچھ تاچھ کے پولیس نے آرگنائزر س کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ بنیادی تعلیم کے عہدیدار سریندر سنگھ نے تسلیم کیاکہ یہ معاملے ان کی توجہہ میں آیاہے اور انہوں نے اسکول کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا جس کے طلبہ کو تقریب میں بھیجا گیاتھا۔

انہوں نے اس کے حساب سے کاروائی کرنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ”ہمیں ایک ویڈیوموصول ہوا ہے جس میں اسکولی
طلبہ کو تقریب میں شرکت کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور یہ معاملہ ضلع انسپکٹر برائے اسکول (ڈی ائی او ایس) کو سونپ دیاگیاہے“۔