یوپی۔ عید سے ایک دن قبل‘ ہندو گروپ مسلم علاقوں میں ایک جاگرن کریں گے

,

   

ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان میں ایک ہندو گروپ نے میرٹھ میں عید الفطر سے قبل ایک مسلم علاقے میں رات بھر چلانے والے ایک جاگرن کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ یہ پولیس کی جانب سے واضح طور پر اجازت نہیں دینے کی بات کہنے کا بات کیاجارہا ہے۔

ٹوئٹر پر منظرعام میں آنے والے ایک ویڈیو میں ایک ہندو پجاری کو ایک پولیس افیسر کودھمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جاگرن کو اجازت دینے کی مانگ کررہا ہے۔

ٹوئٹر پر منظرعام میں آنے والے ویڈیو میں ایک ہندو پجاری‘ جس کو اس کے فالورس گھیرے ہوئے ہیں پولیس سے بحث کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔حالانکہ انسپکٹر پجاری کے ساتھ استدلال کرتا رہا ہے مگر موخرالذکر اپنی بات پر اٹل رہا۔

مذکورہ انسپکٹر نے کہاکہ ”جاگرن کے انعقاد کے لئے آپ کو کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ تاہم آپ اپنی مرضی کا کام کرنے کے لئے آزاد ہیں“

پجاری نے جواب میں کہاکہ”آیا اجازت دی جائے یا نہیں میں جاگرن کسی بھی صورت میں کروں گا“۔ یہ واقعہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم اورواقعات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے‘ جو اس کمیونٹی کو شدید طور پر متاثر کررہی ہے۔

حالانکہ عمومی طور سے اسلام فوبیا کا ماحول پہلے سے موجود تھا‘ لیکن ملک کی متعدد ریاستوں میں 10اپریل کو رام جنم بھومی ریلیوں کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشددکے بعد فرقہ وارنہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔