یوپی۔ گائے ذبیحہ معاملے میں ایس ائی نے ایک مسلم شخص کے ساتھ تھرڈ ڈگری ٹارچر کیاہے

,

   

مظفر نگر۔اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک پولیس افیسر نے مبینہ ایک ملزم کے دورکے رشتہ دار کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے پر برطرف کردیاگیاہے۔

رپورٹس کے بموجب سب انسپکٹر(ایس ائی) چھاپر پولیس اسٹیشن مظفر نگر آر رانا گاؤ ذبیحہ کے معاملے سے متعلق مطلوب ذیشان انصاری نامی ایک ملزم کوگرفتار کرنے کے لئے ایک ٹیم کے ساتھ کھام پور گاؤں پہنچاتھا۔

مبینہ ملزم کی عدم دستیابی کی وجہہ سے ملز م کے ایک دور کے رشتہ دار جو اسی گاؤں کا رہنا والا ہے40سالہ فراد حکیم کو اٹھالیاتھا۔ حکیم کو پولیس اسٹیشن لاکر بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ ایس ائی نے تھرڈڈگری کا استعمال کیاہے۔

بعدازاں گاؤں والوں کے دباؤ میں پولیس اسٹیشن سے فرہاد کو رہا کردیاگیاتھا۔

گاؤں والوں میں سے ایک نے حکیم کا ویڈیو بنایاجس میں وہ اس کے جسم پر پڑے مبینہ ضربات دیکھا رہا ہے او ریہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاگیاتھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعدایس ایس پی ونیت جیسوال نے اس پر خود کاروائی کرتے ہوئے ایک تحقیقات کاحکم دیا۔

مذکورہ ایس ایس پی نے کہاکہ ”تحقیقات کے دوران مذکورہ سب انسپکٹر خاطی پایاگیاہے۔ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کی بنیاد پر‘ اس کو برطرف کردیاگیاہے۔ایک ادارہ جاتی تحقیقات بھی اس کے خلاف شروع کردی گئی ہے“۔