یوپی انتخابات۔بی جے پی نے ’لوجہاد‘ کے جرم پر 10سال کی سزاکا کیاوعدہ

,

   

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی منشور کی اجرائی کے دوران امیت شاہ نے یہ اعلان کیاہے
لکھنو۔اترپردیش میں دوبارہ اقتدار میں آنے پر مذکورہ بی جے پی نے منگل کے روز وعدہ کیاہے کہ ’لوجہاد‘ میں ملوث پائے جانے والوں کو دس سال قید اور 1لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی منشور جس کا عنوان’لوک کلیان سنکلپ پترا 2022‘ ہے کی اجرائی کے دوران امیت شاہ نے یہ اعلان کیاہے۔

مذکورہ دستاویزکی اجرائی ریاست میں جمعرات کے روز ہونے والی پہلے مرحلے کی رائے دہی سے چنددن قبل ہی عمل میں ائی ہے۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے دعوی کیاکہ”بی جے پی نے 2017میں اپنے انتخابی منشور میں جو212وعدے کئے تھے اس میں سے 92فیصد سے زائد پورے کردئے گئے ہیں“۔

مذکورہ بھگوا پارٹی نے اپنے لوک کلیان سنکلپ پترا 2022میں اگلے پانچ سالوں میں کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت برقی کا بھی وعدہ کیاہے۔منشور میں کہاگیاہے کہ اگر گنے کا ادائیگی 14دنوں میں نہیں ہوتی ہے تو مذکورہ شکر ملز پھر سود کے ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کریں گے۔

ریاست کے ہر ضلع میں ایک تمام سہولتوں سے آراستہ سرکاری اسپتال کی تعمیرکی جائے گی۔

بی جے پی نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں حکومت گیہوں اورپیڈی کی ایم ایس پی پر خریدی کو مضبوط کرے گی۔اس میں کہاگیاہے کہ ہونہار طالبات کو رانی لکشمی بائی یوجنا کے تحت مفت اسکوٹرس فراہم کئے جائیں گے۔

سوامی وویکا نندا ششکترن یوجنا کے تحت دو کروڑ ٹائبلائٹس اور اسمارٹ فونس دینے کامنشور میں وعدہ کیاگیاہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ مقرر وقت سے کم عرصہ میں جنرل بپن راؤت ڈیفنس انڈسٹریل کواریڈار بندیلکھنڈ میں مکمل کرلیاگیاہے۔