یوپی انتخابات۔ انتخابات کے بعد بی جے پی سے امکانی اتحاد سے آر ایل ڈی سربراہ نے کیاانکار

,

   

امیت شاہ نے کہا ہے کہ آر ایل ڈی کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں
مظفر نگر۔راشٹریہ لوک دل کے صدر جیانت چودھری نے مجوزہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ انتخابات کے بعد امکانی اتحاد کو مسترد کردیاہے۔

امیت شاہ نے نئی دہلی میں جاٹ سماج کے قائدین کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ آر ایل ڈی کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔ یہاں پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے چودھری نے کہاکہ ”انہوں (بی جے پی) نے کسانوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے۔

دودن قبل اترپردیش او ربہار میں اسٹوڈنٹس کے خلاف پولیس کی طاقت کا استعمال کیاگیاہے۔ ایسے حالات میں کون سونچ سکتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ملائیں؟“۔

اس سے قبل مذکورہ آر ایل ڈی سربراہ نے اس معاملے میں ٹوئٹ کیااو رکہاکہ یہ دعوت نامہ انہیں بلکہ ان تمام کسانوں کے افراد خاندان کو دیاجاناچاہئے جس جو کسان احتجاج کے دوران تباہ ہوگئے ہیں۔

آر ایل ڈی سربراہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”مجھے دعوت نامہ نہ دیں۔ انہیں تمام700کسانوں کے گھر والوں کو دیں جس کے گھر تباہ ہوگئے ہیں“۔

اترپردیش انتخابات کے لئے آر ایل ڈی اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی ایم پرویش ورمانے جاٹ قائدین جس کاتعلق اترپردیش سے ہے کے ساتھ ایک ملاقات کے بعدجس میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے‘ نے کہاکہ”آر ایل ڈی سربراہ جیانت چودھری پر وہ (ہوم منسٹر امیت شاہ) نے کہا ہے اس کے انتخابات کے بعد کئی امکانات ہیں۔

فی الحال انہوں نے ایک پارٹی کا انتخاب کیاہے۔ جاٹ سماج کے لوگ جیانت سے بات کریں گے۔ ان کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں“۔