یوپی انتخابات کے پانچویں دور کی رائے دہی میں 11بجے دن تک 21.39فیصد رائے دہی

,

   

دوکروڑ سے زائد ووٹرس 61اسمبلی حلقوں میں 692امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
نئی دہلی۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پانچویں دور کی رائے دہی کے دوران 21.39فیصد ووٹ دوپہر 11بجے تک ڈالے گئے تھے۔ اترپردیش کے 12اضلاعوں میں پھیلے ہوئے 31اسمبلی حلقوں پر رائے دہی کاسلسلہ ہنوز جاری ہے۔

مذکورہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ 21.39فیصد کی تعداد تفصیلات میں دیکھائے جانے والے رحجات کا اندازہ ہے کیونکہ بعض رائے مراکز میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ 11بجے تک تناسب25369فیصد چترکوٹ ضلع سے ملا ہے اور سب سے کم 18.61فیصد بارہ بنکی سے حاصل ہوا ہے۔

وہیں امیتھی میں 21.52فیصد‘ ایودھیامیں 24.60فیصد‘ بھائی رائج میں 22.79فیصد‘ گونڈا میں 22.34فیصد‘ کوسامبھی میں 25.05فیصد‘ پرتاب گڑھ میں 20فیصد‘ پریا گ راج میں 18.62فیصد‘ رائے بریلی میں 20.11فیصد‘ شارسوتی میں 23.17فیصد‘ اور سلطان پور میں 22.48فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے۔

دوکروڑ سے زائد ووٹرس 61اسمبلی حلقوں میں 692امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔