یوپی مدرسہ بورڈ امتحان میں 84فیصد کے قریب اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی

,

   

واراناسی سے تعلق رکھنے والی رقیعہ بے بی نے کامل کے امتحان میں ٹاپ کیا وہیں فاضل کورس کے لئے کانپور کی فرح ناز نے اول مقام حاصل کیاہے۔
لکھنو۔اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ (یوپی ایم ای بی) 2023امتحانات میں حصہ لینے والے 84فیصد کے قریب اسٹوڈنٹس کو کامیاب قراردیاگیاہے۔

پچھلے سال 81فیصد اسٹوڈنٹس نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ جملہ 1.69لاکھ اسٹوڈنٹس منشی/مولوی(ہائر سکنڈری)‘عالم(سینئر سکنڈری)‘ کامل (انڈرگریجویٹ) اور فاضل (پوسٹ گریجویٹ) کورسیس کے لئے اس سال 539امتحانی مراکز سے پیش ہوئے تھے۔

یو پی ایم ای بی کے مطابق جملہ 1.09لاکھ (84.48فیصد) اسٹوڈنٹس نے مدرسہ بورڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امتحان میں کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس میں 54,481مرد اسٹوڈنٹس(98.54فیصد) اور55,046(87.22فیصد) طالبات ہیں۔

اس کے علاوہ 1.01لاکھ اسٹوڈنٹس منشی /مولوی امتحان میں جو پیش ہوئے تھے جملہ 70,687(79.21فیصد) کامیاب ہوئے ہیں وہیں 23,888(88.8فیصد) عالم اسٹوڈنٹس میں سے 29,496نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح 8120اسٹوڈنٹس کامل کے لئے پیش ہوئے تھے جس میں سے 7513(91.2فصد) نے کامیابی حاصل کی ہے وہیں 4129(95.31فیصد)میں سے 4,420اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔


یوپی ایم ای بی نے جانکاری دی ہے کہ ضلع بدھوئی سے محمد نازل جو منشی /مولوی (عربی /فارسی) کے امتحان میں پیش ہوئے تھے نے پہلا مقام حاصل کیاہے وہیں چاندنی بانو جس کا تعلق فرخ آباد سے ہے نہ عالم کے امتحان اول درجہ حاصل کیاہے۔

واراناسی سے تعلق رکھنے والی رقیعہ بے بی نے کامل کے امتحان میں ٹاپ کیا وہیں فاضل کورس کے لئے کانپور کی فرح ناز نے اول مقام حاصل کیاہے۔