یوپی میں انہدامی کاروائی پر احتجاج کرنے والی عائشہ رینا پر لاٹھی چارج۔ کیرالا

,

   

مسلم اسٹوڈنٹ لیڈر اور فٹرنیٹی مومنٹ نیشنل سکریٹری عائشہ رینا کیرالا کے ملا پورم میں لاٹھی چارج کے دوران شدید زخمی ہوئی ہیں۔ مکتوب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں مسلم جہدکار افرین فاطمہ کے مکان کو منہدم کرنے کے خلاف پیش آرہے ایک احتجاج میں قومی شاہراہ کی طرف رینا بڑھ رہی تھیں۔

ر ینا نے مزید کہاکہ احتیاطی گرفتاری کے دوران ایک پولیس افیسر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 2019میں رینا شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں سرگرم ہونے کے بعد سرخیوں میں ائی تھیں۔

رینا ان کئی مظاہرین میں سے ایک تھیں جنھوں نے سی اے اے‘ این آرسی کے نفاذ کے خلاف کھل کر مخالفت کی تھی۔

افرین فاطمہ جہدکار جاوید محمد کی بیٹی ہیں جو فی الحال نوپور شرما اور نوین کمار جندال کے قابل اعتراض بیانات کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کے دوران پیش ائے تشدد کے کلیدی ملزم ہیں۔

۔اس سے قبل اتوار کے روز جہدکار جاوید محمد عرف جاوید پمپ کے گھر کو مسمار کردیاگیا جس کی شناخت اترپردیش پولیس نے شہر میں 10جون کے روز پیش ائے تشدد کے پس پردہ سازشی کے طور پر شناخت کی ہے۔

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (پی ڈی اے)اس گھر کو مسمار کرنے کی ایک نوٹس جاری تھی جو مبینہ طور سے درکار اجازتوں کے بغیرتعمیرکیاگیا ہے۔ایک ویڈیو میں ان کی بیٹی افرین فاطمہ دعوی کررہی ہیں کہ پریاگ راج پولیس نے ان کے والدکو بغیر ورانٹ اور سرکاری مکتوب کے بغیر گرفتار کرلیاہے۔