یوپی میں بی جے پی لیڈر کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج

,

   

بالیا۔ ضلع بالیاکے بی جے پی لیڈر پرایک 26سالہ عورت کے ساتھ مبینہ عصمت ریزی اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔بیریا سرکل افیسر اشوک مشرا نے کہاکہ وہ بی جے پی بیک ورڈ کلاسیس وینگ جنرل سکریٹری رنجیت موریا کے خلاف ایک عورت کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ عورت کے مطابق جمعرات کے روز 10بجے رات کو یہ واقعہ پیش آیاجب ملزم جبراً اس کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ مذکورہ وینگ کے ضلع صدر لال بہادر نے بھی تصدیق کی ہے کہ موریا اس سل کے جنرل سکریٹری ہیں۔

اس عورت نے رپورٹرس کو بتایا کہ موریا نے انہیں بی جے پی ویمن وینگ کا نائب صدر بنانے کی پیشکش کی اوراس کے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا ہے۔

درایں اثناء بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے موریا کی فوری گرفتار یکی مانگ کی اور الزام لگایا کہ پولیس نے ابتدائی حالات میں ایف ائی آر درج کرنے میں ”ہچکچاہٹ“ کا مظاہر ہ کیاہے۔

مذکورہ ایم ایل اے نے کہاکہ ”متاثرہ اور اسکی ماں سے ملاقات کے بعد میں نے جب مداخلت کی تھی اس کے بعد ایف ائی آر درج ہوئی ہے“اور مزیدکہاکہ پارٹی کے سینئر قائدین کو اس بات کی جانکاری دیدی گئی ہے۔

مذکورہ ایم ایل نے کہاکہ متاثرہ کو انصاف ملنے تک وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔