یوپی میں وی ایچ پی گاؤذبیحہ کی جانچ کے لئے پولیس کی فرض شناس ٹیم چاہتی ہے

,

   

لیڈران نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی قیمت پر گائے کی تسکری او رذبیحہ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔
پریا گ راج۔ وشوا ہندو پریشد کے جہدکار (گاؤ رکشہ وینگ) گاؤ تسکری اورذبیحہ میں ملوث ریاکٹس کے گرد شکنجہ کسنے والی فرض شناس ٹیم کی مانگ کی ہے۔

ان لیڈران نے پولیس کو 15دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے زوردیا ہے کہ سرغنوں بالخصوص پچھلے ایل سال میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج ایف ائی آر میں جن کے نام شامل ہیں انہیں گرفتار کرنے میں حکام اگر ناکام ہوتے ہیں تو وہ چیف منسٹرکے پاس اس مسلئے کوپیش کریں گے۔

علاقائی سکریٹری (گاؤ رکشہ پرانت) للن تیواری نے کہاکہ’ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایک درجن سے زائد ایف ائی آر درج ہوئے ہیں جس میں ماؤایمی‘ سوران‘ نواب گنج‘ پھلپور‘ سرائے مامریز‘ سوریاناتھ اور دیگر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ جن لوگوں کے نام ایف ائی آروں میں درج ہیں انہیں گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ پولیس کے جوان عدالتو ں چارج شیٹ داخل کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔پولیس کے اہلکاروں سے ہم مانگ کرتے ہیں کہ وہ گاؤ ذبیحہ اورتسکری میں ملوث افراد اور سرغنوں پر شکنجہ کسنے کاکام کریں“۔

انہوں نے پولیس کے سینئر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاکٹ چلانے والوں کے ساتھ ہاتھ ملائے ہوئے پولیس والوں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں۔

لیڈران نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی قیمت پر گائے کی تسکری او رذبیحہ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔